سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش کا فیصلہ شیخ رشید نہیں کر سکتے: فواد چوہدری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نہیں کر سکتے۔

جیو نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے پر فیصلہ وزارت خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) نے کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ وفاقی کابینہ میں بھی زیر بحث نہیں آیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہو گا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے سے فائدہ ہو گا یا نقصان۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •