وزیراعظم عمران خان کا فواد چوہدری کے ٹویٹ پر اظہارِ برہمی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کے گزشتہ روز کے ٹویٹ پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج کشمیر کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کابینہ کی کور کمیٹی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے کہا کہ آپ کو ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا، کابینہ کے فیصلوں کے حوالے سے پریس کانفرنس جاری تھی اور آپ نے ٹوئٹ کر دیا۔ کابینہ کے فیصلے جس کو بتانے کی ذمہ داری دی گئی ہے بہتر ہے وہ ہی بتائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ کی تھی کہ وزیراعظم بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔ زمینی اور فضائی راستوں کی بندش کے لیے عالمی قانونی رکاوٹوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ بھارت کی افغانستان کیلئے تجارت کیلئے پاکستانی زمینی راستے کو بند کرنے کی تجویز ہے۔ بھارت کی افغانستان کے لئے تجارت کے لئے پاکستانی زمینی راستے کو بند کرنے کی تجویز ہے۔ یہ تجاویز کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کی گئیں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور اور فیصلے کیے گئے۔ فواد چوہدری نے یہ ٹویٹ اس وقت کی جب اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس جاری تھی جس پر آج وزیراعظم عمران خان نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •