آپ جانبدار اور حکومتی دباوَ کے تابع ہیں، پروڈکشن آرڈر کی بھیک نہیں مانگوں گا: شاہد خاقان کا سپیکر اسد قیصر کو خط


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے نام خط میں کہا ہے کہ آپ جانبدار اور حکومتی دباوَ کے تابع ہیں، میں آپ سے پروڈکشن آرڈر کی بھیک نہیں مانگوں گا۔ مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلانا ہے تو تمام اراکین کے آرڈر جاری کریں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے جس میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر آپ کو مشترکہ اجلاس اور قومی اسمبلی اجلاس میں بلانا ہے تو تمام اراکین کے آرڈر جاری کریں، صرف مجھے بلانے کےلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جائیں۔ شاہد خاقان عباسی نے سپیکر اسد قیصر سے حکومتی دباوَ کے بغیر فیصلے کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے سپیکر اسد قیصر نے جواب میں تحریر کیا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کر سکتا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کا اشارہ قومی اسمبلی کے ارکان علی وزیر اور محسن داوڑ کی طرف تھا۔

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).