شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی مخالفت سے پھر انکار کر دیا


ایل این جی کیس میں گرفتار وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرنے سے انکار کر دیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ 90 روز کا ریمانڈ دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے شاہد خاقان عباسی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کر دیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ احتساب عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل ون سے متعلق تفتیش کرنی ہے، مزید ریمانڈ دیا جائے۔ جج نے استفسار کیا کہ شاہد خاقان عباسی کا کتنے دن کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا؟ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ شاہد خاقان کا 41 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے پھر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت سے انکار کر دیا۔ اس پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).