راحیل شریف کی اسلامی اتحادی فوج یا چینی فوج کشمیرمیں جا کر لڑے: ایاز امیر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ کشمیرکی آزادی کیلئے بہتر ہے کہ ہم ذرا دور رہیں۔ چینی فوج کشمیر میں جا کرلڑے یا پھر راحیل شریف کی اسلامی اتحادی فوج مقبوضہ کشمیر آکر لڑے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے کچھ نہیں ہوا تو اب کیا ہوگا ؟ یہ مسئلہ جواہر لعل نہرو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل لے کر گئے تھے۔ ان قراردادوں سے کچھ نہیں ہوا تو اب سلامتی کونسل سے کیا ہوگا؟ جبکہ ابھی تک سلامتی کونسل کی طرف سے کوئی بیان تک نہیں آیا۔

ایاز امیر نے طنزیہ طور پر کہا کہ ہمیں کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کیلئے جمعے کے روز آدھے گھنٹے کے لئے باہر نکلنا نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •