“ووٹ کو عزت دو” کے بیانیے پر قائم ہوں: نوازشریف نے جیل سے بیان جاری کر دیا


سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے بھائی اور مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہبازشریف نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ میں کبھی ڈیل نہیں کروں گا بلکہ قانونی جنگ لڑوں گا۔ میں “ووٹ کو عزت دو” کے بیانیے پر قائم ہوں ۔

پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان 13 اگست کے بعد آج جیل میں ملاقات ہو ئی ہے جو کہ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاﺅن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے ۔

نوازشریف نے ممکنہ ڈیل سے متعلق چلنے والی افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کبھی ڈیل نہیں کروں گا بلکہ قانونی جنگ لڑوں گا۔ پی ٹی آئی حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔ ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے جلد عوام سے این آر او مانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان اور کابینہ کا احتساب کریں گے۔ مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جاگنا ہو گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہا ہے، دنیا اس مسئلے کو حل کروائے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).