معروف اداکار عابد علی انتقال کر گئے


پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری پر چار دہائیوں تک راج کرنے اور ہر کردار میں سمو جانے کی صلاحیت رکھنے والے اداکار عابد علی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے ان کے نجی ہسپتال میں انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

عابد علی کی بیٹی اداکارہ راہمہ علی نے انسٹا گرام پر اپنے والد کا ہاتھ تھامے کی تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ میں یہ تحریر کیا ہے کہ ’میرے ہاتھوں میں میرے باپ نے اپنی آخری سانسیں لیں،مجھے افسوس ہے کہ میں اس وقت کال ریسیو نہیں کرسکتی، میڈیا کے لیے تصدیق کرتی ہوں کہ ہاں وہ چلے گئے ہیں۔‘

عابد علی کو یرقان کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں جگر کے کینسر کی تشخیص کی، جس کے بعد وہ لاہور اور پھر کراچی میں زیر علاج رہے۔

عابد علی کی تین بیٹیاں ہیں جن میں بڑی بیٹی ایمان علی اداکارہ اور ماڈل جبکہ دوسری راہمہ علی بھی اداکارہ ہیں۔ گزشتہ دنوں راہمہ علی نے والد کے ساتھ انسٹاگرام سٹوری میں لکھا تھا کہ ’پاپا گزشتہ دو ماہ سے شدید بیمار ہیں۔ تمام تر علاج اور ادویات بروکار لائی گئی ہیں، تسبیح اور سورہ رحمان کا ورد بھی کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اب حتمی رائے دے دی ہے کہ وہ ان کی زندگی بچانے کے لیے کچھ بھی نہیں کرسکتے‘۔

اداکار عابد علی 80 اور 90 کی دہائی سے کئی مقبول ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’وارث‘ ‘پیاس’، ‘دوریاں’، ‘دشت’، ‘مہندی’، ‘دیار دل’ اور دیگر شامل ہیں۔

عابد علی کی بیٹیوں ایمان علی اور راہمہ علی نے سوشل میڈیا پر والد کی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے سب سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

بعدازاں راہمہ علی نے سب سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کے جواب کے باوجود اللہ سے بڑی کوئی طاقت نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp