برائے مہربانی عورت کارڈ مت کھیلیں، آپ میرے لئے محترم ہیں، دھمکیاں کسی اور کو دیں: شہباز گل کا غریدہ فاروقی کو جواب


وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے غریدہ فاروقی کو ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی عورت کارڈ مت کھیلیں، بی بی آپ میرے لئے عزت کی جگہ پر ہیں، جو لفظ آپ نے استعمال کئے میرے ٹویٹ میں وہی لفظ ہیں، آئندہ احتیاط کریں، باقی دھمکیاں کسی اور کو دیں، پنجاب حکومت پر تنقید کا بھرپور جواب دوں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ بی بی آپ میرے لئے عزت کی جگہ پر ہیں۔ جو لفظ آپ نے استعمال کئے میرے ٹویٹ میں وہی لفظ ہیں۔ اگر آپ کے نزدیک وہ لغو ہیں تو آئندہ احتیاط کریں۔ باقی دھمکیاں کسی اور کو دیں۔ پنجاب حکومت پر تنقید کریں گی تو جواب دوں گا اور بھرپور جواب دوں گا۔ براہ مہربانی عورت کارڈ مت کھیلیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).