ن لیگ آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی: محمد زبیر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اگر آرٹیکل 149 لگا دیا گیا تو وفاق کا ڈھانچہ کمزور ہو گا، مسلم لیگ ن آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی تقسیم کےعلاوہ کیا چاہتی ہے؟ یہ خطرناک کھیل ہے.  پہلی مرتبہ کسی وفاقی حکومت نےآرٹیکل 149کی بات کی ہے، کراچی سےمنتخب پی ٹی آئی کےایم این ایز کہاں ہیں؟

محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں کئی مہینوں سےکچرے پر لڑائی جھگڑا ہو رہا ہے، چندہ لے کر کراچی کو صاف کرنا بری طرح ناکام ہوا،علی زیدی کی کمیٹی کی وجہ سے مزید مسائل پیدا ہوگئے۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم نےآرٹیکل 149 نافذ کرنےکی حیران کن بات کی ہے، ن لیگ نے گورنر راج اور آرٹیکل 149 کے بغیر کراچی میں امن بحال کیا۔ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کو یاد دلانا چاہیے کہ وہ کہتے تھےان کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •