نمرتا کی قتل سے دو روز قبل کی اہم ویڈیو سامنے آ گئی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آصفہ ڈینٹل کالج، لاڑکانہ کی فائنل ایئر کی طالبہ آنجہانی نمرتا کی ایک اہم ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالج کے کلاس روم میں معمول کی کلاس ختم ہونے کے بعد نمرتا اپنے کلاس فیلوز مہران ابڑو اور شان علی سے گفتگو میں مصروف ہے۔ اس وڈیو میں تینوں کے درمیان ماحول تلخ محسوس ہورہا ہے، یہ وڈیو مبینہ طور پر 13 ستمبر کی ہے جبکہ دو روز بعد 16 ستمبر کو نمرتا کی لاش اس کے کمرے سے بازیاب ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نمرتا اور مہران ابڑو میں دو سال سے زائد عرصے سے قریبی تعلقات تھے اور ایک ہی سال میں کلاس فیلوز ہونے کی وجہ سے نمرتا مہران ابڑو سے شادی کی خواہشمند تھی تاہم مہران ابڑو نے پہلے تو ٹال مٹول سے کام لیا لیکن نمرتا کی ہلاکت سے کم و بیش ایک ہفتہ قبل مہران ابڑو نے اسے مکمل طور پر شادی نہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا جس پر نمرتا خاصی پریشان رہنے لگی اور مبینہ طور پر ڈپریشن میں آگئی۔ ڈپریشن سے نکلنے کے لئے نمرتا نے بعض ادویات بھی استعمال کرنا شروع کردیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس پہلو سے بھی تحقیق کی جا رہی ہے کہ کہیں اس صورتحال میں کسی اور نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نمرتا کو قتل تو نہیں کر دیا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •