نمرتا ہلاکت کیس: مہران ابڑو کے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا


چند روز قبل اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مُردہ حالت میں پائی جانے والی میڈیکل کی سٹوڈنٹ نمرتا کماری کے کیس میں اہم تحقیقاتی پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے نمرتا کمار کے قریبی دوست مہران ابڑو کی جانب سے دونوں کے درمیان موبائل فون پر ہونے والے ٹیکسٹ میسجز کا ڈیلیٹ کیا گیا ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

تحقیقات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ مہران ابڑو نے نمرتا کی مبینہ خود کشی سے قبل کئی دِنوں سے اُس سے موبائل فون پر بات چیت بند کر دی تھی۔ اور نمرتا کی خود کشی کے واقعے کے بعد نمرتا کے ساتھ کی گئی بات چیت پر مبنی بہت سے میسجز بھی ڈیلیٹ کر دیئے۔ تاہم تحقیقاتی اداروں نے مہران ابڑو کی جانب سے یہ ڈیلیٹ شدہ میسجز دوبارہ حاصل کر لیے ہیں، جن سے کیس میں اہم پیش رفت کی توقع ہے اور نمرتا کی موت کے اسباب کا ٹھیک طرح سے پتا لگایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آج کے روز سندھ ہائی کورٹ نے نمرتا کماری کیس کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی اجازت دے دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).