آئی ایس آئی کے سربراہ کی تبدیلی کا امکان


\"Inباخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کو آئندہ چند ہفتوں میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کو نومبر 2014 میں ملک کے اعلیٰ ترین خفیہ ادارے کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔ عام طور پر اس عہدے کی میعاد تین برس ہوتی ہے سوائے اس کے کہ آئی ایس آئی چیف ریٹائر ہوجائیں یا انہیں فوج کے سربراہ تبدیل کر دیں۔

انگریزی اخبار دی نیشن نے ایک سرکاری عہدے دار کے حوالے سے اس تبدیلی کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ اس ضمن میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ایک اور عہدے دار نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر “سندھ میں رینجرز کی قیادت کر چکے ہیں اور کراچی کے معاملات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں”۔ تاہم مذکورہ اہلکار نے اس تبدیلی کے بارے میں حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ان معاملات کا انحصار فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ یا مدت ملازمت میں توسیع پر ہے۔ اہلکار کا یہ کہنا تھا کہ فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت کے بارے میں حتمی فیصلے سے قبل فوج میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔

دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آئی ایس آئی کے سربراہ کی تبدیلی کے بارے میں تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے

(بشکریہ پاکستان ٹو ڈے، بشکریہ دی نیشن)

http://nation.com.pk/national/08-Oct-2016/isi-dg-likely-to-be-replaced

https://en.dailypakistan.com.pk/pakistan/dg-isi-gen-rizwan-akhtar-likely-to-be-replaced/


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments