پرویز رشید سے قلمدان وزارت واپس لینے کی اطلاعات


\"i-am-pervez-rasheed-1431859565-4604\"اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کے خلاف خبر دینے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ چھ اکتوبر کو روز نامہ ڈان میں قومی سلامتی کے حوالے سے ایک خبر شائع ہونے کے بعد سے منتخب حکومت پر اس ضمن میں دباؤ موجود تھا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم، وفاقی کابینہ کے ارکان اور عسکری قیادت میں متعدد ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔

پرویز رشید کو خبر سے متعلق تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے پولیس اور تحقیقاتی کمیٹیوں پر مشتمل اعلیٰ سطح کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔