63 سالہ گلوکارہ میڈونا نے 28 سالہ نوجوان سے تعلق قائم کر لیا


61 سالہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے  26 سالہ لڑکے سے تعلق قائم کر لیا، جس کا نام ایلاملک ولیمز ہے۔ دی مرر کے مطابق حیران کن طور پر میڈونا کی عمر ولیمز کے ماں باپ سے بھی زیادہ ہے۔ ولیمز کی والدہ لوری 55 سال کی اور والد ڈریو 59 سال کے ہیں جو اپنے بیٹے کے میڈونا کے ساتھ معاشقے سے بہت خوش بھی ہیں۔ ولیمز ڈانسر کے طور پر اپنا کیریئر شروع کر رہا ہے۔

میڈونا ان دنوں کورونا وائرس کی وجہ سے گھر تک محدود ہیں جہاں وہ اپنے بچوں اور ولیمز کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ گزشتہ روز میڈونا نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں وہ کچن میں کچھ بنا رہی ہیں اور ولیمز ان کے پیچھے کھڑا ہے۔ کیپشن میں میڈونا نے لکھا کہ ”میں تم سے بہتر کسی شخص کا سوچ بھی نہیں سکتی جس کے ساتھ میں قرنطینہ میں رہوں۔“ اس روز ولیمز کی سالگرہ بھی تھی، چنانچہ پوسٹ میں میڈونا نے ’ہیپی برتھ ڈے مائی لو‘ لکھتے ہوئے ولیمز کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments