پہلا اسلامی سیکس ایجوکیشن لائیو شو، گورا بچہ کیسے پیدا کیا جائے؟ علامہ ضمیر اختر نقوی بتاتے ہیں


ریئلیٹی شو سٹار وقار زکا رمضان میں ایک منفرد آئیڈیا کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ وقار زکا نے پہلا اسلامی سیکس ایجوکیشن لائیو شو فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام اور یو ٹیوب پر لائیو نشر کیا ہے۔ اس کی منفرد بات یہ رہی کہ اس میں سیکس سے متعلق معاملات پر اسلامی نکتہ نظر سے بات کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے بے تاج بادشاہ علامہ ضمیر اختر نقوی شریک گفتگو تھے۔

اسے سحری سے کچھ دیر قبل لائیو نشر کیا گیا اور اس میں سہاگ رات، سیکس کے طریقے، معذور بچوں کی پیدائش اور اس کا سدباب، پیدا ہونے سے قبل ہی بچے کو کیسے گورا کیا جائے، زچگی کے دوران عورت کی خوراک سمیت دیگر ‘اہم نوعیت’ کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ اس شو میں بتایا گیا کہ اس وقت مسلمان نوجوان جوڑوں کا ایک بڑا مسئلہ ماہواری کے دوران سیکس کا مسئلہ ہے جس کے حوالے سے جوڑوں کو اسلامی تعلیمات کا ادراک نہیں۔ جس پر علامہ ضمیر نقوی نے اپنی بابصیرت رائے سے آگاہ کیا۔

شو کے میزبان وقار زکا شو شروع ہوتے ہی اپنے ناظرین سے اس بات کی درخواست کرتے نظر آئے کہ وہ علامہ ضمیر اختر نقوی کو بہت مشکلوں سے اس شو میں لائے ہیں اس لئے کوئی ایسی بات نہ کی جائے جن سے ان کا مذاق بنے۔ وہ ناظرین کو شو کے موضوع کی سنجیدگی پر بھی قائل کرتے نظر آئے۔

تاہم لائیو یوٹیوب کمنٹ باکس میں سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ رہا ہے کہ علامہ بتائیں کہ انہوں نے اپنا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ‘یہ تو ہو گا’ کہاں سے ایجاد کیا۔ اس پر شو میں بھی علامہ ضمیر اختر نقوی اکھڑے اکھڑے نظر آئے اور کہا کہ ‘صرف ایک بات پکڑ لیتے ہیں باقی علم کا خزانہ چھوڑ دیتے ہیں’۔

علامہ نے وقار ذکا سے فیس بک کے بقول علامہ کے دماغی مریضوں کا بھی علاج دریافت کیا جو انکے بقول کسی کو نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ انہیں سب معلوم ہے۔ جس کے جواب میں وہ “میں نہیں بتاؤں گا” کو بیچ میں لائے بغیر نہ رہے انہوں نے لکھا ‘میں نہیں بتاؤں گا. میں نہیں بتاؤں گا۔ یہ فیس بک کے لونڈے ہر بات کا مذاق بنا لیتے ہیں۔ مجھے اپنی چیز کا مذاق نہیں اڑوانا، میں نہیں بتاؤں گا۔’

شو کے آغاز میں ہی کمنٹ سیکشن میں سب سے معصومانہ اپیل یہ رہی کہ ‘ وقار بھائی شو میں گندی باتیں مت کرنا، رمضان ہے’۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments