‘میرے سابق شوہر کی سیکس پرفارمنس عمران خان سے بہتر تھی’: ریحام خان


پاکستان کے متنازع میڈیا پرسنیلٹی وقار ذکا رمضان کے آغاز سے ہی ایک کے بعد ایک ایسا شو لے کر آرہے ہیں جس میں موضوع بحث ‘سیکس’ ہے. 5 مئی کو انہوں نے پہلے آن لائن اسلامی سیکس شو کا انعقاد کیا اور اب وزیر اعظم عمران خان کی جنسی و ازدواجی زندگی کے بارے میں ایک شو لے کر آئے ہیں جن میں ان کے ساتھ وزیر اعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان شریک تھیں۔

اسی شو میں موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی جنسی صلاحیت کے حوالہ سے انکی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا بیان سامنے آیا ہے۔ وقار ذکا نے ریحام خان سے سوال کیا کہ آیا عمران خان صاحب کی جنسی کارکردگی (سیکشول پرفارمنس) پہلے شوہر سے بہتر تھی یا بری تھی ؟ جس پر ریحام خان نے بتایا کہ پہلے شوہر کی جنسی کارکردگی بہتر تھی۔ جس پر وقار ذکا نے کافی حیرت کا اظہار کیا اور دوبارہ تصدیق کرنا چاہی تو ریحام خان کا جواب پھر وہی رہا۔

اس کے بعد اب سوشل میںڈیا پر ریحام خان کے خلاف ایک ٹرینڈ دیکھنے میں آرہا ہے اور انہیں مغلظات سے نوازاتے ہوئے ان کے کردار پر انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین وقار ذکا پر بھی برہم نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کچھ ایسے بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ریحام خان نےاپنا تجربے کے بارے میں بات کر کے کچھ برا نہیں کیا۔

یاد رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی مبینہ طور پر 2014 کے دھرنے کے دوران ہوئی تھی جو کہ عملی طور پر 8 ماہ تک ہی چل سکی تھی جبکہ اس سے پہلے انکے شوہر اعجاز رحمان تھے اور اور وہ دونوں 12 سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہے تھے۔ عمران خان اور ریحام خان کی شادی پر اسرار حالات میں ختم ہوئی تھی۔ جبکہ اس کے بعد ریحام خان نے ایک متنازع کتاب ‘ریحام خان’ لکھی جس میں انہوں نے دیگر معاملات کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کی جنسی توہم پرستی کا ذکر کیا تھا۔

یاد رہے کہ وقار ذکا اس سے قبل ایک اور متنازع مذہبی شخصیت علامہ ضمیر اختر نقوی کے ساتھ 5 مئی کو ایک اسلامی ایجوکیشن شو کے نام سے آن لائن پروگرام کر چکے ہیں جس میں سہاگ رات، سیکس کے طریقے، معذور بچوں کی پیدائش اور اس کا سد باب، پیدا ہونے سے قبل ہی بچے کو کیسے گورا کیا جائے، زچگی کے دوران عورت کی خوراک سمیت دیگر ‘اہم نوعیت’ کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ اس شو میں بتایا گیا کہ اس وقت مسلمان نوجوان جوڑوں کا ایک بڑا مسئلہ ماہواری کے دوران سیکس کا مسئلہ ہے جس کے حوالے سے جوڑوں کو اسلامی تعلیمات کا ادراک نہیں۔ جس پر علامہ ضمیر نقوی نے اپنی عالمانہ رائے سے آگاہ کیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=m3r2EAMOmac

Facebook Comments HS