اداکارہ عظمیٰ اور ملک ریاض کی بیٹیاں آمنے سامنے، تھانے میں کیا ہوا؟


ایف آئی آر کے اندراج کے بعد میں نے ملک ریاض کے وکیل سے ان کا آن کیمرہ بیان لینا چاہا مگر انہوں نے چپکے سے اپنا وزٹنگ کارڈ میرے ہاتھ میں تھمایا اور مسکرا کر چل دیے۔ وقت کم تھا میں نے عظمیٰ سے پوچھ گچھ کی کوشش کی تو حسان نیازی پھر آڑے آ گئے۔ دونوں سے میری اگلے 40 منٹ تک گفتگو جاری رہی۔ انہوں نے آمنہ عثمان کے الزامات کو رد کیا۔ البتہ عظمیٰ کے مطابق یہ بات درست ہے کہ وہ گزشتہ دو ڈھائی سال سے عثمان کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ عثمان ان سے شادی کی پیش کش بھی کر چکا تھا جسے انہوں نے رد کر دیا تھا۔ ان کے مطابق دونوں کے بیچ تعلقات ایسے ہی ہیں جیسے کسی بھی آرٹسٹ، سیاستدان، بیوروکریٹ اور صحافیوں کے سماجی حلقوں میں عموماً ہوتا ہے۔ مکان کی ملکیت بارے عظمیٰ سے جب پوچھا تو بولیں کہ یہ جھوٹ ہے کہ میں عثمان کے مکان میں رہتی ہوں۔ عثمان کی بیوی کا ملک ریاض کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟ میرے سوال پر ان کا جواب تھا کہ وہ ان کی گرینڈ ڈاٹر ہیں۔ اب معلوم نہیں کہ پوتی یا نواسی۔

عظمیٰ یہ سب باتیں آف دی کیمرہ تو کر رہی تھیں مگر کیمرے پر بات کرنے سے گریزاں تھیں، بڑی مشکل سے ہم نے حسان نیازی کی مدد سے منتخب شدہ سوالوں پر تین منٹ کے لئے ان ویڈیو پر ان کے جوابات لینے پر ہی اکتفا کیا۔ البتہ حسان نیازی نے خود کھل کر آن کیمرہ گفتگو بھی کی۔ عظمیٰ خان کا شکوہ تھا کہ آپ میڈیا والے سوالات تو کرتے ہیں مگر خبر آن ائر نہیں کرتے۔ اب کی بار ہمارے سر کے پچھلے حصے میں خارش ہونے لگی۔

رات کے تین بج چکے تھے۔ مجھے دفتر بیٹھے مختلف خیالات آ رہے تھے۔ ایک بات میرے ذہن میں بیٹھ چکی تھی کہ یہ کیس محض میاں بیوی اور ایک لڑکی کے درمیان کچھ اس نوعیت کا معاملہ ہے کہ اگر مثبت سوچا جائے تو عظمیٰ اور عثمان کے بیچ دوستی عثمان کی بیوی کو پسند نہیں اور معاملہ جھگڑے تک پہنچ آیا۔ اگر دوسرا پہلو دیکھا جائے تو آپ یوں سمجھ لیں کہ عثمان اپنی بیوی کی بجائے اپنی گرل فرینڈ سے رومانس میں مصروف ہیں، اور اس عمل نے عثمان کی بیوی آمنہ کو مجبور کر دیا کہ وہ کوئی ایسا ویسا قدم اٹھائیں جس کا نتیجہ آج ان سب کی سوچ سے بھی زیادہ مختلف ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments