پاکستانی سماج، جنسی فرسٹریشن اور پدرسری معاشرے کے غلط تصورات

ہمارا معاشرہ بد ترین جنسی فرسٹریشن کا شکار ہو چکا ہے۔ بالخصوص نوجوان لڑکے ایک جانور کی طرح جنسی فرسٹریشن لے کر سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے جس سے معاشرہ مسلسل آنکھیں چرا رہا ہے۔ اس کی وجوہات کیا ہیں، اس پر بعد میں بات ہو گی۔ پہلے ایک تازہ واقعہ آپ سے شیئر کرنا چاہوں گا۔ 2 فروری کی شام جی ایٹ ون اسلام آباد کی ایک رہائشی لڑکی ایف 9 پارک میں دو

Read more

کیا پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں؟

پانچ فروری کو پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر اسے مناتا ہے۔ آج کا سب سے ہم سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان اور بھارت کبھی کشمیر کے مسئلے کو حل کر پائیں گے؟ اسی تناظر میں گزشتہ ماہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک انٹرویو وائرل ہوا ہے۔ وزیراعظم نے دورہ متحدہ عرب امارات میں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس خواہش

Read more

کشمیر: باغ اور راولاکوٹ کی مئیر شپ کے لئے پی ٹی آئی، نون لیگ اور پی پی پی میں کانٹے کا مقابلہ

پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد آج 3 دسمبر بروز ہفتہ کو ہو رہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ریاست کے پونچھ ڈویژن میں ووٹنگ ہو گی۔ پونچھ ڈویژن تاریخی اعتبار سے مہاراجہ کی اس پرانی ریاست کا حصہ ہے جس کا خاتمہ 1947 میں ہوا تھا۔ پونچھ کا بیشتر حصہ بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ہے۔ اس کا ہیڈکوارٹر شہر پونچھ بھی بھارتی کنٹرول کشمیر میں ہے۔ ڈوگرہ

Read more

تحریک عدم اعتماد آ گئی، اب اسمبلی میں کیا ہو گا؟

پاکستان میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔ حزب اختلاف نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن ( درخواست ) بھی جمع کروائی ہے۔ پارلیمانی قواعد کے مطابق سپیکر 14 روز کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ اس لحاظ سے اسپیکر اسد قیصر 22 مارچ سے قبل

Read more

لاہور میں بلاسفیمی کے الزام میں قتل

لاہور ( اکرام راجہ) گستاخانہ مواد پر بحث و تکرار کے نتیجے میں نجی سکیورٹی کمپنی کے ایک سکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی ساتھی سکیورٹی گارڈ کو قتل کر ڈالا۔ قاتل جماعت علی نے سکیورٹی رائفل کے فائر سے دوران نیند محمد اعظم کو قتل کیا اور خود فرار ہو گیا۔ قتل کا واقعہ لاہور کے علاقے کرول گھاٹی میں پیش آیا جہاں اختر نامی سٹیل ملز میں ایک نجی سکیورٹی کمپنی کے دو گارڈز کے درمیان مذہبی حوالے سے بحث و تکرار ہوا۔

Read more

عظمیٰ خان کیس: ملک ریاض شامل، عثمان ملک کیا کر رہے ہیں؟

میرے اوپر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کیوں لگائے، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے ایڈوکیٹ حسان نیازی کے خلاف میدان میں آ گئے۔ پانچ ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

اداکارہ عظمیٰ خان اور ملک ریاض کی صاحبزادیوں کے درمیان کیس میں نیا موڑ آ گیا، بالآخر ملک ریاض نے بھی فرنٹ فٹ پر کھیلنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے لاہور ہائی کورٹ کے وکیل اور پرویز مشرف کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے غداری کیس کی پیروی کرنے والے ایڈوکیٹ اظہر صدیق ایڈوکیٹ کے توسط سے وزیر اعظم کے بھانجے اور اداکارہ عظمیٰ خان کے وکیل حسان خان نیازی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

Read more

اداکارہ عظمیٰ اور ملک ریاض کی بیٹیاں آمنے سامنے، تھانے میں کیا ہوا؟

جیسے ہی میں گاڑی سے نکلا، تھانے سے سول کپڑوں میں ملبوس ایک شخص باہر آیا اپنی سفید رنگ کی پرائیویٹ لینڈ کروزر میں سوار ہوا۔ اس کے ساتھ دو خواتین بھی تھیں، میں نے لپک کر ایک خاتون کے پاس پہنچنے کی کوشش کی تو اس نے گاڑی کا دروازہ تیزی سے بند کر دیا۔ اس اثنا میں پیچھے سے لڑائی جھگڑے کی آوازیں کان میں پڑیں تو فوراً میری توجہ ادھر کو ہو گئی۔

یہ آوازیں پولیس سٹیشن کے مرکزی دروازے پر کھڑے اس سپاہی کی تھیں جو میرے کیمرہ مین غلام عباس پر چلا رہا تھا۔ تم کون ہو؟ کس سے پوچھ کر فوٹیج بنا رہے ہو؟ میں یہ کیمرہ توڑ دوں گا، کیا یہ تمہاری پرائیویٹ پراپرٹی ہے؟ چلو بھاگو یہاں قریب مت بھٹکنا۔ سپاہی کے سوالوں اور حکم نامے کا سلسلہ رکا نہ تھا کہ میں بول پڑا، رکو! میں رپورٹر ہوں۔ آپ مجھ سے بات کیجئے۔ آپ کس قانون کے تحت میڈیا کو سرکاری عمارت کی فوٹیج بنانے سے روک رہے ہیں؟ کیا آپ کو معلوم ہے اس عمارت کے ذمہ قانون کی عمل داری یقینی بنانا ہے؟ جواب ندارد۔

Read more

ارطغرل ڈرامہ اور اس پر بحث، آخر کیوں؟

ترکی کی ٹیلی ویژن سیریز دیریلش ارطغرل پچھلے دو ہفتوں سے پاکستان میں موضوع بحث ہے۔ ٹویٹر، فیس بک اور واٹس ایپ گروپوں میں ارطغرل کے کرداروں پر بات چیت ہو رہی ہے۔ اس سیریز کے پہلے سیزن کی پاکستان ٹیلی ویژن پر اب تک ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ اقساط نشر ہو چکی ہیں۔ یہ سیریز مجموعی طور پر پانچ سیزن پر مشتمل ہے۔ ہر سیزن کی 70 سے زائد قسطیں ہیں جبکہ آخری سیزن 60 قسطوں پر مشتمل ہے۔ ترک ٹی وی نے اس سیریز کی دو دو قسطوں کو جوڑ کر ایک قسط تیار کی ہے جسے ترک زبان میں بولم کہا جاتا ہے، بولم کی تعداد 150 ہے جبکہ ہر بولم کا دورانیہ دو گھنٹے ہے۔ یوں مجموعی طور پر یہ ڈرامہ ( ٹی وی سیریز) 300 گھنٹوں پر مشتمل ہے۔

سیریز میں ترک ٹیلی ویژن نے سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان کے والد ارطغرل کے کردار کو فلمایا ہے جبکہ چوتھے اور پانچویں سیزن میں عثمان کے بچپن کے کردار کو بھی دکھایا گیا ہے۔ عثمان کے کردار پر الگ سے کورولش عثمان کے نام سے ٹی وی سیریز کی پروڈکشن پر بھی کام جاری ہے جس پر کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال کام روک دیا گیا ہے، البتہ اس سیریز کے پہلے سیزن کی 20 اقساط یوٹیوب پر جاری کردی گئی ہیں۔ ہم یہاں صرف دیریلش ارطغرل ٹی وی سیریز پر بات کریں گے جس میں عثمانی سلطنت کے پہلے سلطان عثمان کے والد کی زندگی کو فلمایا گیا ہے۔

Read more

مشرف کی سزا, مقدس گائے اور ریاست کا طرز حاکمیت.

ریاستوں اور مملکتوں کو دستور/ آئین پر چلنا ہوتا ہے۔ ملک کا آئین کیسا ہوگا اس پر بحث ممکن ہے۔ عموما نوزائیدہ ریاستوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ آئین کیسا ہو۔ اس کی بنیاد کن چیزوں پر رکھی جائے۔ جمہوری ممالک میں یہ مسئلہ منتخب عوامی نمائندے طے کرتے ہیں۔ پاکستان بننے کے بعد بھی یہی مسئلہ سامنے آیا۔ بھارت اور پاکستان برطانوی تسلط سے نکلے تو ان کے سامنے سوال تھا کہ کیا اب دونوں

Read more

میں نے پی آئی سی واقعہ کی میڈیا رپورٹنگ کرتے ہوئے کیا دیکھا؟

               بدھ کے روز پی آئی سی میں کوریج کے دوران وکیلوں کا ایک جتھا میری گاڑی کے پاس آیا اور غصے میں پوچھا کہ یہاں جی این این کی ٹیم کو کون ہیڈ کررہا ہے؟ ساتھ ہی ایک وکیل بولا کہ رپورٹر کون ہے ادھر؟ اس سے پہلے کہ کوئی دوسرا شخص بول پڑتا میں نے جواب دیا بھائی ہمیں تو معلوم نہیں معاملے کا، رپورٹر پی آئی سی کے اندر ہے ڈی آئی جی کے ساتھ۔ دوسرے وکیل

Read more

مسئلہ کشمیر: مودی سرکار کا حالیہ اقدام اور اسکے اثرات

مودی سرکار نے بالآخر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا اپنا انتخابی وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔ بھارت کے آئین میں شامل جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا ضامن آرٹیکل 370 ختم ہونے کا اعلان صدارتی حکم نامے کے ذریعے کیا جا چکا ہے۔ مودی سرکار اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے اتحادیوں سے ملکر ایوان بالا سے ترمیمی بل بھی پاس کروا چکی ہے جسے ایوان زیریں سے منظوری ملتے ہی واپس

Read more

نانک گلی میں عید کا سا سماں

یاتریوں میں کچھ ننگے پاؤں ہیں۔ کئی پیر ٹرین سے اترتے ہی ماتھا ٹیکتے ہیں۔ کوئی احترام میں پاکستان کی جانب جھک رہا ہے تو کوئی ہاتھوں کے اشاروں سے فرض پورا کررہا ہے۔ آوازیں بلند ہوتی ہیں ’واہے گرو جی کا خالصہ، واہے گرو جی کی فتح‘ ۔ پاکستانی میڈیا کے کیمرے یہ تمام مناظر قید کررہے ہیں۔ کچھ دیر میں ہی دوسری اور پھر تیسری ٹرین لاہور پہنچتی ہے یوں 3 ہزار سے زائد سکھ یاتری پاکستان اترتے ہیں۔ جتھے دار امرجیت سنگھ اور ان کے ساتھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہیں اور پاکستان کی جانب سے سکھ کمیٹی کے پردھان (صدر) سردار تارا سنگھ نمائندگی کرتے ہیں اور یوں سوال جواب کا سلسلہ شروع ہوتا ہے تو بات کرتار پور بارڈر اور سدھو جی کی جپھی تک پہنچ جاتی ہے۔

دہلی، چندی گڑھ اور امرتسر سے آئے مہمان اپنی سرکار کو برا بھلا کہتے ہیں اور ساتھ ہی پاکستان کے جذبے کو سراہا جاتا ہے۔ ویزے نہ دینے کی شکایات کے انبار لگتے ہیں اور پاکستانی میڈیا عید میلاد النبی کی نشریات میں سے یاتریوں کو بھی کچھ وقت زکوت کی صورت میں ادا کرتا ہے۔ کرتار پور راہداری کھولنے کی پاکستانی پیش کش پر بھارت کی چپ پر سکھ یاتری اپنی ہی سرکار سے ناراض سے دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان اور جنرل باجوہ کی کھل کر تعریفیں کی جاتی ہیں۔ یاتریوں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچایا جاتا ہے جہاں ایک دن کے وقفے کے بعد بابا گرونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب منعقد ہونا تھی۔ میڈیا بھی واپس ہوجاتا ہے۔

Read more

وزیر اعظم کی لاہور کے صحافیوں سے ملاقات: گفتگو اور تاثرات

یہ تیسرا موقع تھا جب وزیر اعظم عمران خان حکومت سازی کے بعد لاہور آئے اور پنجاب کابینہ کے مسلسل تیسرے اجلاس کی وزیر اعلی کے ساتھ مشترکہ صدارت کی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت کی تشکیل اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی کابینہ کی حلف برداری کے بعد عمران خان پہلی بار بطور وزیر اعظم لاہور تشریف لائے تھے۔ جبکہ پنجاب کابینہ کے دوسرے اجلاس کے موقع پر بھی وزیر اعظم لاہور آئے۔ آج کے دورے کی خاص بات

Read more