کشمیری خاتون صحافی کا اعزاز



کشمیری خاتون صحافی نے اعلیٰ ترین فوٹو جرنلسٹ کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ کشمیری خاتون صحافی کو یہ ایوارڈ بھارت کے کڑے ظلم و ستم اور کرفیو کے دوران سنگین حالات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے پر دیا گیا۔ انٹرنیشنل وویمن میڈیا فاؤنڈیشن کی جیوری کی طرف سے 2020 ء کا انجالڈرنگوس کریج ایوارڈ کی نامزدگی میں بھارتی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ کو یہ ایوارڈ دیا گیا کسی کشمیری خاتون کی طرف سے پہلی مرتبہ عالمی سطح کا ایوارڈ حاصل کیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسو سی ایشن (یکجا) کے کنوئینر آصف اشرف نے مسرت زہرہ کو عالمی ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر جموں کشمیر کی قوم کو آزادی حاصل ہو تو وہ دنیا بھر میں اپنی صلاحتیں منوا سکتی ہے۔

٭٭٭ ٭٭٭

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد گیا رہ ہو گئی۔ دس افراد بیرون ممالک میں کرونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ مقامی سطح پر صرف ایک شہری شیخ زاہد بن ہسپتال کے ملازم نعیم خان کرونا وائرس سے جاں بحق ہو ئے تا زہ تر ین اموات نو احی گا ؤں علی سو جل سے تعلق رکھنے والے کر اچی میں مقیم گر اچی چمبرز آ ف کا مرس کے سا بق صدر اور ممتا ز صنعت کا ر اشرف خان کی اہلیہ اور پر و فیسر محمد افضل مرحوم آ ف دریک کی بیٹی ڈا کٹر رو بینہ اشرف اور کھڑک گا ؤں سے تعلق رکھنے والے لبر یشن فر نٹ کے چیئر مین صغیر خان کے امر یکہ میں مقیم کزن عارف خان کی گز شتہ روز امر یکہ میں کر ونا کے با عث فو تگیاں ہیں رو بینہ اشرف کو کرا چی اور عا رف خان کو امر یکہ میں سپرد خاک کیا گیا اس سے قبل چند روز قبل نعیم خان کو مشتبہ ہونے پر قرنطینہ کیا گیا تھا وہ چند روز دا خل رہنے کے بعد انتقال کر گئے تیس سالہ نعیم خان کا تعلق نواحی گاؤں بنجوسہ گاہی سے تھا نعیم خان کوسخت حفاظتی اقدامات میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نعیم خان سے قبل راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے آ ٹھ فراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تھوراڑ کے علاقے سردی بھالگراں سے تعلق رکھنے والے محمدسدھیر خان کو آبائی گاؤں لا کر سپرد خاک کیا گیا۔ علی سوجل گاؤں سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار اسمبلی مقصود الزمان کے داماد میجر اصغر کو بوجوہ کراچی میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ جبکہ امریکہ میں انتقال کر جانے والے نامور آزای پسند کارکن ہوشیار خان کو سخت حفاظتی اقدامات میں آبائی گاؤں پکھر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

٭٭٭ ٭٭٭

ہوشیار خان کا گزشتہ دنوں امریکہ میں انتقال ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان کے خاندان کے کچھ افراد پاکستان آئے ہوئے تھے جہاں سے واپسی پر امریکہ میں ٹیسٹ کے دوران ان میں کرونا وائرس پایا گیا۔ ان کے ساتھ ہوشیار خان کو بھی کرونا وائرس ہو گیا۔ وہاں کے مقامی ہسپتال میں علاج معالجہ کے بعد ہوشیار خان کو جب گھر منتقل کیا گیا تو وہاں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی میت ان کی خواہش کے مطابق تدفین کے لیے آبائی گاؤں پکھر لائی گئی جہاں پہلے سے قبر تیار کر لی گئی تھی۔

انتظامیہ نے اپنی موجودگی میں ہوشیار خان کے جسد خاکی کو سپرد خاک کروایا۔ اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ نماز جنازہ میں شامل تمام افراد نے ماسک اور دستانے پہن رکھے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد وہاں استعمال ہونے والے تمام سامان کو بھی جلا دیا گیا۔ اس تدفین کے دوسرے روز ہی نواحی گاؤں علی سوجل سے تعلق رکھنے والے میجر اصغر کرونا کے باعث طورخم بارڈر پرجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وہ افغانستان آنے اور جانے والے مریضوں کو کرونا سے بچانے خصوصی مشن پر تھے کہ خود اس وائرس کا شکار ہو گئے۔

میجر اصغر کو بوجوہ آبائی قبرستان علی سوجل لا کر تدفین کرنے کے بجائے قومی اعزاز کے ساتھ کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک نیوی کے ایک سابق اہلکار سجاد گلزار جن کا ابو ظہی میں انتقال ہوا تھا ان کو ابو ظہبی میں ہی دفن کیا گیا جبکہ نواحی گاؤں تراڑ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جنید قیوم کو برطانیہ میں اور پو ٹھی بالا سے تعلق رکھنے والے ایا ز آ مین کو سعو دی عر ب میں ہی سپرد خاک کیا گیا، اکھوڑ بن ہجیرہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عثمان کو ابو ظہبی میں اوراسلم خان چغتائی کو لاہور میں سپر د خاک کیا گیا تھا ان تمام افراد کی موت کرونا وائرس کے باعث ہی بیرونی ممالک میں ہوئی۔

***   ***

آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے دوبارہ سخت اور مکمل لاک ڈاؤشرو ع کر دیا گیا آ زاد کشمیر کے دا رلحکو مت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ ابتدائی مرحلہ میں 12 جون سے 18 جون تک لاک ڈاؤن کی جائے گا اس میں توسیع کا فیصلہ رواں ہفتہ کے اختتام پر ہو گا۔ آزاد کشمیر کے قائدحزب اختلاف چودھری یاسین وزیر حکو مت احمد رضا قا دری سا بق صدر آ زاد کشمیر کے فر زند اور ایک اہم حکو متی بیو رو کر یٹ کے کرونا مرض میں مبتلا ہونے کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی واپس لے لی ہے۔

گزشتہ ہفتہ لاک ڈاؤن میں نرمی کر کے اس کا دورانیہ 10 بجے سے 4 بجے کے بجائے پورا دن کیا گیا تھا اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی چلا ئی گئی تھی اس عر صہ میں لو گوں طر ف سے ایس او پیز پر بھی عمل درآ مد نا دیکھنے آیا کم و بیش ایک درجن کے قر یب آ زاد کشمیر میں کر ونا کے با عث لو گوں کی فو تگی اور مر یضوں کی تعدا د بڑھ کر چا ر سو کے قر یب پہنچ گئی بڑ ہتے ہو ئے مر ض کے با عث حکو مت آ زاد کشمیر نے دو با رہ پا بندی سخت کر نے کا فیصلہ کیا ہے پو را دن کے بجا ئے اب آ ٹھ سے شا م چا ر بجے تک مکمل لاک ڈا ؤن ہو گا صر ف کر یا نہ شا پس، بیکر ز، سبزی، گو شت، مرغ شا پس اور میڈیکل سٹو رز کھو لے جا ئیں گے۔

***   ***

آزاد کشمیر کے پہلے ہارٹ ہاسپٹل کو پاکستان کے سا بق وزیر ا عظم نواز شر یف کے نام سے منسو ب کرنے کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا محکمہ سر و سز اینڈ ایڈ منسٹر یشن نے صدر ریاست مسعود احمد خان کی منظوری کے دستخطوں کے بعد اس ہسپتال کے نا م کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا. میاں محمد نو از شریف نے چند سال قبل آزاد کشمیرکے انتخابات کے دوران پونچھ ڈویژن کے ضلع با غ میں اس ہسپتال کے قیام کا صدر بار ڈ سٹر کٹ ایسو سی ایشن طارق مسعود ایڈ ووکیٹ کی تحریک پر اعلان کیا تھا لیکن بجٹ میں اس کے لیے فا روق حیدر کی حکو مت نے چا ر سا لوں میں کوئی رقم مختص نہ کی اب چند روز قبل آ فیسر ز کلب با غ کی عما رت کو قلب ہسپتال کا نام دیاگیا اور اسی عما رت کو میاں نو از شر یف کے نام ہسپتال قرار دے دیا گیا واضح رہے کہ پہلے بھی زوالفقا ر علی بھٹو محتر مہ بنیظر بھٹو سمیت پاکستان کے کہیں سیاست دانوں اور دیگر شخصیا ت کے نا موں سے آ زاد کشمیر میں کئی ادا رے منسوب کیے گئے لیکن پو نے دو سو سال قبل زندہ کھا لیں کھنچوا کر جموں کشمیر میں آ زادی کی بنیا د رکھنے والے کشمیر ی حر یت پسندوں سردار سبز علی خان، سردار ملی خان یا ان کے کسی سا تھی کشمیر کی جدید تحریک حر یت کے امام محمد مقبول بٹ اور جموں کشمیر کو تقسیم کر نے والی عبوری خو نی لکیر (سیز فا ئر لائن ) کو تا ریخ میں پہلی اور آ خری مر تبہ روند ڈالنے والے حر یت پسند گل نواز بٹ فاتح میر پو ر خان آ ف منگ جیسے Son of Soilکے نا مو ں سے کسی بھی حکو مت نے آج تک آ زاد کشمیر میں کوئی ادارہ یا شاہراہ منسو ب کرنا گوارا نہ کیا۔

۔ ۔ ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments