امریکی فضائیہ کا ایف 15 لڑاکا طیارہ بحیرہ شمال میں جا گرا، پائلٹ لاپتہ


ایف 15

امریکی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران یورپ کے شمال میں واقع بحیرہ شمال میں گر گیا ہے اور پائلٹ تاحال لاپتہ ہیں۔

امریکی فضائیہ کا ایف 15 سی ایگل تیارہ برطانیہ کے شہر سفوک میں واقع آر اے ایف لیکن ہیتھ سے اڑا تھا اور برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر چالیں منٹ پر بحیرہ شمال میں جا گرا۔

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہو پایا ہے اور امدادی کارکن اس وقت پائلٹ اور جہاز کے ملبے کو تلاش کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

یہ ابتدائی خبر ہے اور اسے مزید تفصیلات کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔


بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp