خاتون اول بشری بی بی کے خلاف نا زیبا الفاظ شرمناک ہیں: عبد العلیم خان


تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اول کے خلاف نازیبا الفاظ شرمناک ہیں جن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایسا کرنے والا کوئی بھی شخص تحریک انصاف یا کسی حکومتی عہدےکا اہل نہیں۔ وزیراعظم عمران خان اوران کے اہل خانہ ہمارے لئے نہایت قابل احترام ہیں ان کے خلاف کسی بھی قسم کی غیراخلاقی بیان بازی ناقابل برداشت ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کی ایک مبینہ آڈیوکال سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سفارش پر وزیراعظم عمران خان نے چار سے پانچ بندے مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئر پرسن لگا دیے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں عظمیٰ کاردار کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے قبضے میں جن ہیں، جن سے وہ کام کروا لیتی ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان کے گھر پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر راستہ پار نہیں کر سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments