سرحدوں پر حملے پاناما کیس کی وجہ سے ہورہے ہیں، شیخ رشید


\"shaikh-rasheed-ahmad\"

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ جو سرحدوں پر حملے ہورہے ہیں اور درگاہوں میں بم پھٹ رہے ہیں یہ سب منصوبہ بندی ہے جو پانامہ کیس کی وجہ سے ہورہی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ جو سرحدوں پر حملے ہورہے ہیں اور درگاہوں میں بم پھٹ رہے ہیں، یہ سب منصوبہ بندی ہے جو پانامہ کیس کی وجہ سے ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے قطر کے سربراہ سے متعلق دستاویزات پیش کیے ہیں ممکن ہے کہ کل مہاتما گاندھی کی دستاویز پیش کی جائے جس کی مودی تصدیق کرے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ پورا ملک آپ کی طرف دیکھ رہا ہے لہذا اس کیس کو آپ خود سنیں جس پر عدالت نے کہا کہ پرسوں فیصلہ کریں گے کہ کیس پر جوڈیشل کمیشن بنانا ہے یا ہم نے خود سننا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments