دنیا بھر سے رواں ہفتے کے دوران لی گئی چند بہترین تصاویر


ڈھاکہ

Mohammad Ponir Hossain / Reuters
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر دو حجام مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گاہکوں کی حجامت بنانے میں مصروف ہیں
لندن

Dylan Martinez / Reuters
لندن میں ’بلیک لائیوز میٹر‘ کے عنوان کے تحت ہونے والے مظاہروں میں ایک احتجاج کرنے والا شخص پیٹرک ہوٹچنسن مخالف کیمپ کے زخمی احتجاجی شخص کو محفوظ مقام کی طرف لے جا رہا ہے۔ پیٹرک کے اس عمل کو میڈیا اور عوام میں بہت پذیرائی ملی
شمالی کوریا

KCNA / Reuters
شمالی کوریا کے لیڈر کم جانگ اُن کی بہن کم یو جانگ نے چند روز قبل جنوبی کوریا کو حملے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد شمالی کوریا کے سرحدی شہر کیسانگ میں واقع انٹر کوریا رابطہ آفس کو منہدم کر دیا گیا
نیو یارک

Caitlin Ochs / Reuters
نیو یارک کے علاقے بروکلین میں ڈاگ ہیسبروئک اپنی بیٹی لائیڈیا پر اس کی سکول گریجوئیشن کی تقریب کے موقع پر شیرنی انڈیل رہے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے اس طرح کی تقریبات گھروں میں ہی منعقد کی جا رہی ہیں
مارلین

Paul Childs / Reuters
بچے گھروں میں رہتے ہوئے گھڑ سواری کے مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تین سالہ مارلین کولز اپنی مصنوعی گھوڑے پر بیٹھا رائل ایسکاٹ مقابلہ ٹی وی پر دیکھ رہا ہے
ترکی

Erdem Sahin / EPA-EFE
ترکی میں کورونا سے متعلقہ پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں۔ استنبول کے شہری ایک ریستوران میں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے کھانا نوش کرنے میں مصروف ہیں
ہانگ کانگ

Anthony Wallace / AFP
ہانگ کانگ میں ڈزنی تھیم پارک کو پانچ ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اس تصویر میں سیاح اس پارک میں سیلفی لے رہے ہیں
ارجنٹینا

Juan Ignacio Roncoroni / EPA-EFE
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے انتہائی سخت لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس کے باعث یہاں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت انفیکشن کی شرح کافی کم ہے
انگلینڈ

Peter Byrne / PA Media
انگلینڈ میں چیسٹر چڑیا گھر کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ہنا اوونز زرافوں کو ان کے گھر سے باہر نکالنے کے لیے دروازے کھول رہی ہیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32187 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp