امریکا نے اسامہ بن لادن کو شہید کیا: وزیر اعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کرونا، معیشت، سیکیورٹی، تاریخ اور خارجہ پالیسی پر بات کی اور اپنی حکومت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے سب سے شرمساری کے دن وہ تھے جب امریکا ڈرون حملے کرتا تھا۔ امریکی سینیٹر نے فلور پر کہا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت سے یہ حملے ہو رہے ہیں، نجانے پاکستانی حکومت اس بارے میں اپنے عوام سے جھوٹ بولتی کیوں ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے ایبٹ آباد واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان میں اسامہ بن لادن کو شہید کیا۔ امریکا جو پاکستان کا حلیف تھا سے پوچھا ہی نہیں اور پھر پوری دنیا نے پاکستان کو ہی برا بھلا کہا۔ یعنی ہم ہی مر رہے تھے ہم ہی کو برا بھلا کہا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ اسامہ بن لادن دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا سربراہ تھا جس نے ہزاروں معصوم افراد کی جان لی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments