انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی کو چیلسی کے ہاتھوں شکست، لیورپول نے 30 سال بعد ٹائٹل جیت لیا


لیورپول

PA Media

برطانیہ کے فٹ بال کلب لیورپول نے چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان ہونے والے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل مانچسٹر سٹی کو 1-2 سے شکست ہونے پر اپنے نام کر لیا ہے۔

جورگن کلوپ کی ٹیم کو لیگ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے ایک فتح درکار تھی، مگر مانچسٹر سٹی کے جیتنے میں ناکامی کا مطلب ہے کہ اب انھیں نہیں ہرایا جا سکتا۔

انھیں اب بھی سات میچ کھیلنے ہیں لیکن وہ اپنے پوائنٹس کے باعث ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔

یہ لیورپول کی جانب سے 19 ویں ٹائٹل فتح ہے اور 1990-1989 سے لے کر اب تک کی پہلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چیمپئنز لیگ: روزہ رکھنے کے ارادے پر کوچ برہم

ایوارڈ محمد صلاح کا، تالیاں مکہ صلاح کے لیے

’سعودی شاہی خاندان کو نیوکاسل یونائیٹڈ فروخت نہ کیا جائے‘

مانچسٹر سٹی سیزن کے اختتام سے قبل ہی چیمپیئن بن گئی

شہر کے میئر کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گھروں پر رہنے کی اپیل کے باوجود ہزاروں مداح اینفیلڈ میں جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔

لیورپول کے مینیجر جورگن کلوپ نے سکائی سپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ناقابلِ یقین ہے۔ یہ اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا میں نے تصور کیا تھا۔’

‘یہ میرے کھلاڑیوں کی حیرت انگیز کامیابی ہے اور مجھے ان کی کوچنگ کرنے پر خوشی ہے۔’

لیورپول

PA Media
لیورپول

آج کے میچ کے نتائج سامنے آنے کے ایک گھنٹے بعد ہی دو ہزار کے قریب مداح اینفیلڈ میں واقع کلب کے گراؤنڈ میں جمع ہوگئے۔ کئی لوگوں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے۔

چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان میچ دیکھنے کے بعد لیورپول کے کئی کھلاڑیوں بشمول گول کیپر ایلیسنٹ، ڈیفینڈر ورجل وین ڈائیک، اور مڈفیلڈر ایلکس چیمبرلین نے بھی ساتھ جشن منایا۔

لیورپول 1973 سے 1990 کے درمیان 11 مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ جیت چکا ہے۔

لیورپول

جورگن کلوپ کی ٹیم نے پریمیئر لیگ کی تاریخ کی سب سے یادگار کارکردگیوں میں سے ایک کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اب تک 86 پوائنٹ حاصل کر چکے ہیں اور 31 میں سے 28 میچوں میں فتح حاصل کر چکے ہیں۔ انھیں صرف ایک میچ میں شکست ہوئی جبکہ دو میچ کسی فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔

رواں سیزن میں ان کا پلڑا اس حد تک بھاری ہے کہ ایک مرحلے پر وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری ٹیم سے 25 پوائنٹس تک آگے تھے، جو پریمیئر لیگ کی تاریخ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ٹیموں کے پوائنٹس کے درمیان فرق کا ایک ریکارڈ ہے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp