گلاسگو: ’چاقو سے حملے میں تین افراد ہلاک‘


Glasgow police

سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ایک ہوٹل کے زینے میں تین افراد کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

حملہ آور کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

سکاٹ لینڈ کے پولیس کے محکمے #سکاٹ لینڈ پولیس فیڈریشن’ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک پولیس افسر پر بھی چاقو سے وار کیے گئے۔

مسلح پولیس اہلکار ویسٹ جارج سٹریٹ میں پارک ان ہوٹل کے باہر موجود ہیں۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صورت حال قابو میں ہے اور عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

سکاٹ لینڈ کے وزیر انصاف حمزا یوسف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ صورت حال کے بارے میں پولیس حکومت کو آگاہ کر رہی ہے۔

ایک عینی شاہد کریگ ملروے نے جو ایک قریبی دفتری عمارت کے باہر موجود تھے، بتایا کہ انہوں نے چار افراد کو ایمبولینس میں ڈال کر لے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے مقامی خبررساں ادارے پی اے کو بتایا کہ انہوں نے ایک افریقی النسل شخص کو زمین پر گرے دیکھا، جس کے پیروں میں جوتے نہیں تھے۔

انہوں نے کہا ایک اور شخص اس کے پیٹ پر ہاتھ رکھے ہوئے تھا لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ گولی سے لگنے والا زخم تھا یا چاقو کے ورا سے آنے والی کوئی ضرب۔

Armed police officer

PA Media
Armed police are at the scene

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ یہ شخص ان چار افراد میں شامل تھا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور ایسا لگتا تھا کہ وہ بھی متاثرہ افراد میں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد افرا تفری کا عالم تھا اور کئی ایمبولینس کھڑی تھیں اور مسلح پولیس اہلکاروں کو تیزی سے ہوٹل کے اندر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ابھی وہیں کھڑے تھے جب پولیس باہر آئی اور انھیں اندر جا کر اندر سے دروازہ بند کرنے کو کہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp