میں الو کا پٹھا ہوں: حسن نثار


صحافی حسن نثار نے تحریک انصاف کی حمایت کرنے پر اپنے آپ کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرے تو ماتھے پر لکھا ہے کہ میں الو کا پٹھا ہوں۔ میرے جیسا تو احمق اور بیوقوف کوئی نہیں۔۔۔ لوگ کہتے ہیں کہ میں مایوسی پھیلاتا ہوں، میرے جیسا تو احمق اور امید پرست تھا ہی کوئی نہیں۔ جس نے تیسری قوت کے خواب دیکھے۔ مجھے کہا گیا کہ یہ خوابوں کی دنیا کا آدمی ہے۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ میں بے نظیر اور نوازشریف کے بارے میں کہتا تھا کہ ایک چھرا ہے، دوسری چھری ہے، ایک کھڈا ہے تو دوسری کھائی ہے۔ ان (عمران خان کی جماعت) سے امیدیں تھیں، ہاتھوں سے لگائی گئی گانٹھیں دانتوں سے کھولنی پڑتی ہیں۔ حسن نثار نے تحریک انصاف سے متعلق کہا کہ یہ پہلی بار اقتدار دیکھ رہے ہیں، اگر یہ دوچار دولتیاں مارتے ہیں تو کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے کرکٹ کا کیا پتہ؟ مجھے عمران خان کے بارے میں اتنا پتہ ہے کہ یہ پاپولر آدمی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments