بہاولپور کے سربراوردہ دانش ور رانا اعجاز محمود رخصت ہو گئے


معروف ترقی پسند دانشور، صحافی اور ڈائریکٹرتعلقات عامہ بہاولپور رانا اعجاز محمود بدھ کے روز بہاولپور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 56 برس تھی اور وہ گزشتہ چند ماہ سے ذیابیطیس سمیت مختلف عوارض کا شکار تھے۔

چند ہفتے قبل رانا اعجاز محمود کو تشویشناک حالت میں لیہ منتقل کیا گیا تاہم طبیعت سنبھلنے کے بعد وہ واپس بہاولپور واپس آگئے ان کی طبیعت اب بہتر ہو چکی تھی۔ گزشتہ دو روز کے دوران ان سے آصف خان کھیتران اور سجاد جہانیہ سمیت ان کے مختلف دوستوں نے ملاقات کی۔ آج بدھ کے روز سہ پہر چار بجے وہ حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔ رانا اعجاز محمود کا تعلق چوک اعظم ضلع لیہ سے تھا۔ا بتدائی تعلیم لیہ سے حاصل کی۔ گریجوایشن گورنمنٹ کالج ساہیوال سے کی۔ 1987ء میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ساتھ منسلک ہوئے اور لیہ، ملتان، لاہور اور بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں پیشہ ورانہ فرائض انجام دیئے۔ اسی دوران افسر تعلقات عامہ ایم ڈی اے کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

رانا اعجاز محمود ان دنوں ڈائریکٹرتعلقات عامہ بہاولپورکی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ رانا اعجاز کی علم و ادب سے بھر پور وابستگی تھی۔ وہ ملکی و عالمی سیاست پر گہری نظر رکھتے تھے  اور جمہوریت سے ان کی جڑت بے پایاں تھی۔

بشکریہ: گردوپیش


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments