آج کے بچے کل کے لیڈر


بسلسلہ بچوں کی تربیت کیسے کرنی ہے؟ پہلا حصہ۔

میاں بیوی ایک دوسرے کو دل سے قبول کریں

شادی ایک خوبصورت بندھن ہے۔ اس خوبصورت رشتے کو اللہ تعالیٰ نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس قرار دے کر خوبصورت ترین بنا دیا ہے۔ مگر ہمارے معاشرے میں زیادہ تر اس رشتے کو بدصورت بنایا جاتا ہے۔ جس کی کچھ وجوہات ہیں۔ مثلاً

1۔ شادی پسند کی نہیں ہوئی۔
2۔ شادی تو پسند کی ہوئی مگر توقعات پوری نہیں ہوئیں۔
3۔ شوہر کو گلہ ہے کہ بیوی میرے گھر والوں کی خدمت نہیں کرتی ( اگر مشترکہ خاندانی نظام میں رہ رہے ہیں )

4 بیوی کو گلہ ہے کہ شوہر میرے گھر والوں کی پرواہ نہیں کرتا بلکہ اسے اپنے گھر والوں کی فکر رہتی ہے۔
5۔ بیوی شوہر اور شوہر بیوی کی پسند ناپسند کا خیال نہیں کرتے۔
6۔ شوہر خود ہر قسم کی آزادی میں رہتا ہے اور بیوی پر پابندی لگاتا ہے۔
7۔ بیوی بعض حالات میں اتنی سرکش ہے کہ کسی بات کی پرواہ نہیں کرتی۔

8۔ بیوی نے کھانا وقت پر نہیں دیا۔
9۔ آمدنی کم اور اخراجات زیادہ یا مالی بدنظمی و بدانتظامی
10۔ بعض اوقات گھر کی صفائی، ستھرائی اختلاف کا باعث بنتی ہے۔

اسی کشمکش میں بچے پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور اوپر دی گئی ناخوشگوار باتوں کا اثر نئے مہمان کی زندگی پر پڑتے ہیں۔

کیا کرنا چاہیے؟

1۔ جب شادی ہو جائے تو میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ قائم ہوئے رشتے کو دل سے قبول کریں۔
2۔ شادی کے بعد ”کاش فلاں کے ساتھ ہو جاتی“ والا جملہ زندگی سے نکال دیں۔ اللہ تعالیٰ غالب حکمت والا ہے، اس نے جو بہتر سمجھا وہ کر دیا۔
3۔ لوگ کیا کہیں گے، کے چکر سے نکل کر زندگی گزاریں۔

فائدہ کیا ہوگا؟
1
۔ میاں بیوی ایک دوسرے کا احترام کریں گے۔
2۔ دونوں کی زندگی میں ٹھہراؤ اور مستقبل مزاجی پیدا ہو گی۔
3۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص رہیں گے۔
4۔ دونوں ایک دوسرے کو جلد اور بہتر انداز میں سمجھ پائیں گے۔
5۔ دونوں اپنے خاندانی، مالی، سماجی اور دوسرے تمام معاملات ایک دوسرے کے ساتھ صلاح مشورے سے کریں گے۔
6۔ زندگی کا ہر رنگ مثبت اور خوبصورت محسوس ہو گا۔

یاد رکھیں، یہ زندگی ہماری زندگی ہے کوئی اور ہماری زندگی کو خوبصورت نہیں بنا سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کو مختلف شکل، رنگ، طبیعت، ذہانت اور صلاحیت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ بالکل اسی طرح ہر شخص کے زندگی گزارنے کا طریقہ مختلف ہے۔ شادی کے بعد میاں بیوی نے ایک نئی نسل پیدا کرنی ہے۔ اس نسل کے لئے خوبصورت آور خوش گوار آغاز کا راز میاں بیوی کے خوبصورت اور خوش گوار رشتے میں ہے۔ نئی نسل کے لئے یہ کوئی مہنگا سودا نہیں۔ بچے خاندان میں پیدا ہوتے ہیں اور خاندان ہی تربیت کا کام بہترین انداز میں کر سکتا ہے۔ بچے کے لئے خاندان اس کے ماں باپ ہیں۔ یعنی بچے کی تربیت کی بہترین جگہ اس کا اپنا گھر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments