امریکی صدارتی انتخابات 2020: ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں پریڈ کے دوران کئی کشتیاں ڈوب گئیں
حکام کا کہنا ہے کہ ایسا ریاست کے دارالحکومت آسٹن کے قریب ٹریوس جھیل پر بڑی تعداد میں کشتیوں کے ایک ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی وجہ سے ہوا۔
تصاویر میں ٹرمپ مہم کے جھنڈوں والی کشتیوں کو ہچکولے کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
’مجھے الو سے نہیں، ٹرمپ کو عقل مند کہنے سے مسئلہ ہے‘
ٹرمپ کی ہار یا جیت سے ڈاک کے نظام کا کیا تعلق؟
امریکی نائب صدر کے ’نئے‘ انتخابی نعرے پر طنز کیوں ہو رہا ہے؟
میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پانی سے ریسکیو کرنا پڑا تاہم ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ٹریوس کاؤنٹی شیرف دفتر کی ترجمان کرسٹن ڈارک نے کہا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم جان بوجھ کے ہونے والے کسی عمل کا ثبوت نہیں ملا۔
فیس بک پر اس ایونٹ کے پیج پر کشتیوں کو 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کا کہا گیا تھا۔
آسٹن میں محکمہ موسمیات کے پال یورا نے ایسوسی ایٹڈ پریش کو بتایا کہ پریڈ کے وقت علاقے میں کوئی طوفان نہیں تھا۔


