گجرپورہ میں بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار: اے آر وائی نیوز
اے آر وائی نیوز اور ڈان نیوز نے پنجاب حکومت کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ موٹر وے پر گجر پورہ ریپ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاہور : پنجاب پولیس نے گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے گجرپورہ لنک روڈ پر بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے اب کرول گاؤں میں وسیع پیمانے سرچ آپریشن جاری ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ زیادتی کیس میں کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوا، ملزمان کے گرفتارہونے کی اطلاع میڈیاکوضروردی جائے گی، پولیس کی ٹیمیں دن رات ملزمان کی تلاش کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور کے قریب گجرپورہ لنک روڈ پر تین بچوں کی ماں سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا تھا۔



