امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات دو لاکھ سے تجاوز کر گئیں


A woman wearing a mask walks through Brooklyn

امریکہ میں وبا کے آغاز پر نیویارک اس وبا کا مرکز رہا

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتیں دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔

اب تک وہاں سب سے زیادہ 68 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

تعداد میں یہ اضافہ شمالی ڈکوتا اور اتاہ میں کیسز میں اضافے کے بعد ہوا۔

مارچ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر اموات ایک لاکھ سے دو لاکھ کے درمیان رہتی ہیں ہو اس کا مطلب ہے کہ ملک نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

گذشتہ ماہ جب ملک میں 15 کیسز رپورٹ ہوئے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ تعداد جلد صفر ہو جائے گی۔

جان ہاپکنز یونیورٹی نے منگل جو اعداد و شمار جاری کیے اس کے مطابق اموات دو لاکھ پانچ ہو گئی ہیں۔ یونبیورسٹی گذشتہ برس چین سے وبا کے آغاز کے بعد سے یہ ڈیٹا جمع کر رہی ہے۔ امریکہ میں پہلا کیس جنوری میں رپورٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا میں کورونا کہاں کہاں: جانیے نقشوں اور چارٹس کی مدد سے

افریقہ میں کورونا کی وبا کے کم پھیلاؤ کا راز کیا ہے؟

امریکہ میں سب اچھے کی خبر تھی پھر سب بدل گیا؟

امریکہ صدر کی انتظامہ پر وبا سے نمٹنے کے طریقہ کر کے حوالے سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔

امریکہ میں صدارتی امیدوار ڈیموکریٹ رہنما جو بائیڈن کا کہنا تھا ’پچھلے چھ ماہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی نا اہلی کی وجہ سے ہم نے امریکہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ جانی نقصان برداشت کیا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس بحران میں ، اصل بحران میں، بحران جس میں ایک سنجیدہ رہنمائی کی ضرورت تھی وہ اس کے لیے کھڑے نہیں ہوئے۔ وہ منجمد رہے۔ وہ رد عمل دکھانے میں ناکام رہے۔ جس کی قیمت امریکہ نے دنیا میں سب سے زیادہ ادا کی۔‘

لیکن اسی روز ٹرمپ کا کہنا تھا انھوں نے اور ان کی انتظامیہ نے ’زبردست کارکردگی دکھائی ‘ہے اور وہ اس وبا کے لیے اپنے ردعمل کو اے پلیس گریڈ دیتے ہیں۔

graph of cumulative deaths in US

امریکہ میں تازہ صورتحال کیا ہے؟

شمالی ڈکوٹا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حکام کے مطابق پیر کو وہاں 3200 ایکٹو کیسز تھے جبکہ 87 افراد ہسپتالوں میں تھے۔

ریاست کو گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کیسز کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار میں پہلا نمبر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اوٹا ، وسکونسن ، ٹیکساس اور جنوبی ڈکوٹا میں بھی کسیز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس صورتحال میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قردیوں میں انفیکشنز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

امریکپ میں وبائی امراض کے ماہر اینتھونی فوسی نے اس ماہ کے اوائل مںی خبردار کیا تھا کہ امریکیوں کو خزاں اور سردیوبں کے لیے تیار رکھنا چاہیے۔

پیر کو امراض پر قابو پانے کے ادارے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق رہنما اصولوں میں مزید تبدیلیاں کیں۔

ادارے نے لوگوں کو سب سے زیادہ منائے جانے والے تہوار ’ہیلوین‘ کے لیح بھی خبردار کیا اور پارٹیوں اور اس موقع پر بناائے جانے والے ڈراؤنے گھروں اور مقامات پر جانے سے گریز کرنے کو کہا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32287 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp