31 سالہ جولیا کے محبوب کی عمر 72 برس ہے لیکن “محبت میں بہت مزہ آ رہا ہے”


31 سالہ جولیا اسٹراس اور 72 سالہ برنڈ ہیسن بینک کی عمر میں  40 سال کا فرق ہے۔ اس جوڑے کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت سے اجنبی انہیں باپ بیٹی سمجھ بیٹھتے ہیں لیکن اس جوڑے کا کہنا ہے کہ ہماری محبت کا ہماری عمر سے کوئی تعلق نہیں۔

برنڈ ہیسن بینک اور جولیا اسٹراس اپریل 2019 میں ایک سیمینار کے دوران ایک دوسرے سے ملے تھے۔ اس کے بعد سے دو ماہ کے ایک مختصر وقفے کو چھوڑ کر دونوں ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔ فرینکفرٹ کے میں رہنے یہ دونوں افراد اس سے پہلے بھی طویل مدتی تعلقات کا تجربہ رکھتے ہیں۔ برنڈ کے ماضی کی دو دوست عورتوں سے تین بچے بھی ہیں، جن میں سے دو بچوں کی عمر جولیا سے کچھ ہی کم ہے۔

تاہم پچھلے سال محبت ہونے کے بعد سے ان دونوں کو ایک لمحے کے لئے بھی ایک دوسرے سے جدا ہونا پسند نہیں۔ جولیا کہتی ہیں کہ میرے بڑے میاں ایک “حیرت انگیز عاشق” ہیں۔ مجھے ان کی محبت میں بہت لطف آ رہا ہے۔

جولیا کے مطابق، “اپریل 2019 میں ایک مراقبے کی مجلس میں ہمیں ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملا۔ حیران کن طور پر مجھے کئی برس سے ایک ناقابل فہم احساس تھا کہ میری جلد ہی کسی بڑی عمر کے، شاید 70 برس کے پیٹے میں، شخص سے ملاقات ہو گی اور ہم ایک مضبوط تعلق میں بندھ جائیں گے”۔

مراقبہ سیمینار کی طرف جاتے ہوئے مجھے چکر سا آ گیا اور میں قریب ہی ایک بنچ پر بیٹھ کر مختلف لوگوں کو اندر آتے ہوئے دیکھنے لگی۔ اس دوران برنڈ نے اندر آتے ہوئے مجھے دیکھا اور میرے ساتھ بیٹھ گیا۔ مجھے ایسا لگا جیسے میں اسے بہت پہلے سے جانتی ہوں۔ سیمینار ختم ہوتے ہوتے ہمیں معلوم ہو گیا کہ ہمارے درمیان ایک رشتہ بن چکا ہے اور ہم آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔”

انہیں ایک ساتھ رہتے ہوئے ایک ماہ ہی گزرا تھا کہ جولیا کا لیپ ٹاپ بھڑک اٹھنے سے برنڈ کے اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔ آگ بجھاتے ہوئے برنڈ بری طرح جل گیا اور اسے اسپتال جانا پڑا۔ اس تجربے نے ہمیں ایک دوسرے سے اور قریب کر دیا۔ ہم دسمبر 2019 تک ایک طرح کی خانہ بدوش زندگی گزارتے ہوئے مختلف کرائے کی جگہوں، ہوٹلوں اور دوستوں کے ٹھکانوں پر وقت گزارتے رہے۔

برنڈ نے بتایا ہے کہ جب وہ مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد بحال شدہ اپارٹمنٹ میں جانے کے لئے تیار تھے تو جولیا کو اپنے کام کی جگہ پر ایک اور شخص سے محبت ہو گئی۔ اور دو ماہ تک ان میں علیحدگی رہی۔ لیکن فروری 2020 میں جولیا واپس آ گئی اور اب ہم پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہو گئے ہیں۔ ہم اسے اپنی محبت کی زندگی میں اپنا پہلا اور دوسرا سمسٹر کہتے ہیں۔

جولیا کے بارے میں اپنی پسندیدگی کی وضاحت کرتے ہوئے برنڈ نے کہا: ” مجھے پہلے پہل اس کے جسمانی خدوخال میں بے پناہ کشش محسوس ہوئی لیکن جلد ہی ہمارا تعلق جسمانی معاملات سے کہیں زیادہ گہرا ہو گیا۔ میں نے جولیا میں داخلی خوبصورتی کا ایک وسیع منطقہ دریافت کیا۔ مجھے بہت اچھا لگا کہ یہ نوجوان عورت خود شناسی اور دیانت کی بہت ہی قابل محبت سطح پر ہے۔ اس سے میرے اپنے اندر ایک بہت بڑا چیلنج اٹھ کھڑا ہوا۔”

ادھر جولیا کا کہنا ہے کہ اسے برنڈ کی کوئی “ایک خوبی” پسند نہیں بلکہ مجھے اس کا “سارا وجود” پسند ہے۔ مجھے بہت اچھا لگتا ہے کہ برنڈ مجھے اس گہرے طور پر سمجھتا ہے جس طرح شاید میں خود بھی اپنے آپ کو نہیں جانتی۔ مجھے اس کی موجودگی میں خاص طرح کا تحفظ اور آسودگی محسوس ہوتی ہے۔ مجھے ان کا مزاح اور دنیا کو دیکھنے کا انتہائی شاعرانہ انداز پسند ہے۔ عمر کے ستر برس گزارنے کے باوجود اس کی زندگی کسی رومانٹک سائنس فکشن نظم کی طرح موسیقی سے بھرپور ہے۔”

برنڈ کہتے ہیں کہ اگرچہ وہ اکثر اپنی عمر کا فرق فراموش کر دیتے ہیں لیکن کبھی کبھار اس حقیقت کی یاد دہانی بھی ہو جاتی ہے۔ مثلاً جب میں پڑھنے کا چشمہ لگا کر آئینے میں خود کو دیکھتا ہوں تو اکثر اپنے آپ سے کہتا ہوں ، ‘یار، تم اتنے بوڑھے ہو چکے ہو۔  لیکن ایسا سوچتے ہوئے میں مسکرانا نہیں بھولتا۔ میں جولیا کے ساتھ جتنا زیادہ وقت گزارتا ہوں، عمر کے فرق کے بارے میں میری پریشانی کم ہوتی جاتی ہے۔”

جولیا تسلیم کرتی ہے کہ رومانس کے پہلے ‘سمسٹر’ میں  وہ اکثر اپنی عمر کے فرق کے بارے میں سوچتی تھی۔ بعض اوقات میرے لئے یہ سمجھنا بہت مشکل ہوتا تھا کہ میرے پہلے سے قائم خیالات اور موجودہ حقائق میں بہت فرق تھا۔ “لیکن وقت کے ساتھ مجھے معلوم ہوا کہ عمر کا فرق ایک وہم کی طرح ہے اور میں اب اس کے بارے میں اتنا زیادہ نہیں سوچتی۔ جب ہم دونوں نے ڈیٹنگ شروع کی تو لوگوں نے ہمیں “حیرت” سے دیکھا۔ مگر عمر کے ہندسے تو اضافی ہوتے ہیں۔ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں اس سے عمر میں بڑی ہوں۔ ویسے اکثر ہم خود کو ہم عمر ہی محسوس کرتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ گہری دانشمندی اور طاقت کے ساتھ میری ایک خاص طرح سے رہنمائی کرتا ہے۔ برنڈ میں میں باقاعدگی سے ایک ساتھ ورزش کرتے ہیں۔ وہ ایک حیرت انگیز عاشق ہے اور اس میں بے پناہ توانائی اور گرم جوشی ہے۔”

برنڈ اور جولیا ابھی بچے پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے  لیکن برنڈ کہتے ہیں کہ انہیں “جولیا کے بچے کا باپ بننے میں کوئی عار نہیں۔ ان کے بچے بھی ان کی محبت کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ دیکھ رہے ہیں کہ ہم ایک ساتھ خوش ہیں اور ہمارے تعلق میں کوئی عیب نہیں۔”میرے دونوں بیٹے کہتے ہیں کہ اگر میں خوش ہوں تو، یہ رومانس غلط نہیں ہوسکتا۔”

جولیا کے اپنے والدین کی عمریں 60 اور 67 ہیں۔ انہین ابتدائی طور پر اعتراض ہوا تھا لیکن اب وہ واقعی برنڈ کو پسند کرتے ہیں اور ہم دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔

اس جوڑے نے کہا ہے کہ عمر کے  کے باوجود ان کے رومان کا راز “ایک دوسرے کے ماضی کو جانتے ہوئے محبت کرنے کی بہادری میں ہے۔”


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).