امریکہ میں چینی ناقدین کو دھمکانے والے ’ایجنٹ‘ گرفتار


A Chinese flag
امریکہ میں پانچ افراد کو چین کی کومیونسٹ پارٹی کے مخالفین کو نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان پانچ افراد کے علاوہ چین میں موجود تین اور افراد کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے لوگوں کو اس بات پر مجبور کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ چین لوٹ کی وہاں پر حکام کی جانب سے دی جانے والی سزائوں کا سامنا کریں۔

جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا تعلق چین کے پروگرام فاکس ہنٹ سے ہے جس کے بارے میں چینی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک سے بھاگنے والے افراد کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کومیونسٹ پارٹی کے مخالفین کو نشانہ بناتا ہے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ چین قوانین اور قانونی روایات کی پہ در پہ خلاف ورزی کرتا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ وہ چین کے غیر قانونی ایجنٹ بننے کے اقدامِ جرم میں ملوث ہیں۔

جن چھ لوگوں پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انھوں نے بین الریاستی اور بین الاقوامی سٹالکنگ کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی صدارتی انتخاب میں چین کس کی جیت چاہتا ہے؟

چین اور تائیوان: کشیدہ تعلقات اور سفارتکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا معاملہ

چین کے خلاف لڑنے والی انڈین فوج کی ’خفیہ تبتی فورس‘

دستاویزات کے مطابق ان ملزمان نے چین کی حکمران جماعت کے مخالف کی نگرانی بھی کی ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ورے نے کہا کہ ’آج عائد کی گئی فردِ جرم چین کے متوتر غیر قانونی برتاؤ اور ہمارے اسے برادشت نہ کرنے کی ایک اور مثال ہے۔ ‘

’سادہ الفاظ میں کہا جائے تو یہ بالکل غلط ہے کہ چین سمجھتا ہے کہ وہ ہمارے ملک میں آ کر لوگوں کے خلاف غیر قانونی آپریشنز کر سکتا ہے یا لوگوں کو اپنی پسند کے اقدامات پر مجبور کر سکتا ہے۔‘

الزامات کیا ہیں؟

ان ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے نیو جرسی کے ایک رہائشی کو دھمکیاں دیں، اس کی غیر قانونی نگرانی کی، اور انطیں ڈرایا دھمکایا۔ عدالتی دستاویز میں اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

ان افراد نے 2017 میں مبینہ طور پر اس ؛حص کے معمر چینی والد کو امریکہ لا کر اسے چین لوٹنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔

عدالتی دستاویز کے مطابق ان ملزمان نے ایک نجی جاسوس کی خدمات حاصل کر کے اسے مذکور شخص کی بڑی بیٹی پر نظر کھنے کو بھی کہا۔ ان کی بیٹی اور اس کی دوستوں کو انٹرنیٹ پر ڈھمکیاں بھی دی گئیں۔

2018 میں اس شخص کے گھر کے باہر مبینہ طور پر ایک نوٹ بھی چھوڑا گیا جس میں لکھا تھا کہ وہ چین لوٹ کر دس سال قید کی سزا کاٹے تو اس کے گھر والوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

اس کے بعد فروری 2019 سے اپریل 2019 کے دوران اس شخص کو مبینہ طور پر کچھ پیکجز بھیجے گیے جن میں خطوط اور ویڈیو پیغامات تھے جن کا مقصد اسے چین لوٹنے پر مجبور کرتا تھا اور ان میں چین میں موجود اس کے خاندان والوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی۔

اگرر ان ملزمان کو قصوروار پایا جاتا ہے تو انھیں پانچ سے دس سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

اس سال کے آغاز میں ایف بی آئی کی جانب سے چین کو امریکی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا تھا اور اس جائزے میں صدر ژی کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن فاکس ہنٹ کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp