پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک بارپھرہڑتال کردی


\"young-doctors-strike\"

لاہور: پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے پر ایک بار پھرہڑتال کردی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے ایک بار پھر ہڑتال کردی، لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف پہلے ریلی نکالی اور جب شنوائی نہ ہوئی تو تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیں، ہڑتال کے باعث جناح اسپتال، جنرل اسپتال، چلڈرن اسپتال، گنگارام اسپتال، میو اسپتال، ڈی مونٹ اسپتال، لیڈی ایچیسن اسپتال، لیڈی ولنگٹن اسپتال سمیت تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیزبند کردی۔

وائے ڈی اے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت مطالبات ہمارے نہیں مانتی اس وقت تک او پی ڈیز نہیں کھولیں گے، اگرمطالبات نا مانے گئے تو پھر اسپتالوں میں انڈور سروسز بھی مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔

لاہور کے علاوہ فیصل آباد اورملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کردی جب کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سنٹرل انڈکشن پالیسی ختم کئے جانے تک ہڑتال اوراحتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے باعث سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments