عورت اور مرد کا رشتہ ۔۔۔ غیر سماجی شخصیت کی فتنہ پردازی



ایسے لوگ جو غیر سماجی شخصیت کی بد نظمی سے متاثر ہوتے ہیں، ان کو یا تو سائیکو پاتھ کہا جا سکتا ہے یا پھر سوشیو پاتھ۔ تاہم یہ سمجھ لینے کی ضرورت ہے سائیکو پاتھ اور سوشیو پاتھ ضروری نہیں کہ ایک ہی ہوں۔ سوشیو پاتھ سائیکو پاتھ سے اس اعتبار سے مختلف ہوتے ہیں کہ ان کی شخصیتیں اکثر ان کے ماحول سے بنتی ہیں، جس کے بر عکس سائیکوپاتھ پیدائشی طور ماحول سے عدم آمیزشی دماغی بد نظمی (maladaptive brain disorder) سے متاثر رہتے ہیں۔

اس بد نظمی کو جھیلنے والے لوگ خطا کے احساس یا ندامت محسوس کرنے سے قاصر ہیں کیوں کہ یہ لوگ بار بار دوسروں کے حقوق کی پامالی کرتے ہیں، جس کے لیے حالات کا غلط استعمال، عادی طور پر جھوٹ کا استعمال وغیرہ کرتے ہیں، اس سب کا دوسروں پر کیا اثر ہو رہا ہے، یہ لوگ اس سے بے خبر ہوتے ہیں۔ کئی لوگ جو اس بد نظمی سے متاثر ہیں قبل از وقت جارحانہ یا جنسی رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں جب کہ کئی لوگ اس بات کے لیے جد و جہد کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو لمبے عرصے ایک قائم رہنے والے محبت بھرے فرد واحد تعلقات ملیں اور یوں ہی بنے رہیں۔

جہاں سائیکو پاتھ لوگ مجرمانہ سرگرمیاں سکون قلب اور فطری اطمینان سے انجام دے دیتے ہیں، سوشیو پاتھ کے بارے میں چند اور خصوصیات بطور خاص قابل غور ہے۔ ان لوگوں کا یا تو ضمیر بہت مختصر رخی ہوتا ہے یا تو عملاً ہوتا ہی نہیں ہے۔ یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں، دھوکا دیتے ہیں اور دوسروں کا اپنے فائدے کے لیے استحصال کرتے ہیں۔ یہ لوگ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں، مگر پھر بھی لوگ توجہ نہیں دیتے کیوں کہ یہ لوگ عام انسانوں کی طرح نہیں سوچتے۔ کسی خالی الذہن معصوم شخص سے یہ لوگ اپنی مرضی کے مطابق کام کروا سکتے ہیں اور اسی سے وہ لوگ بہت خوش ہوتے ہیں۔

سوشیو پاتھ اپنی حقیقی فطرت دوسروں سے لمبے عرسے تک چھپا سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی خوش اخلاقی ابتدا میں بہت اچھی اور پر کشش لگتی ہے، مگر یہ غلط اور گمراہ کن ہے۔ ایسے لوگوں کی اچھائی اس وقت تک بر قرار رہتی ہے جب تک کہ کوئی ایسا مسئلہ رو نما نہ ہو جس میں یہ لوگ بر سر خطا نہ ہوں۔ مگر جیسے جیسے ایسے معاملے سامنے آتے ہیں جس میں ان کی خود کی غلطیاں سامنے آتی ہیں، یہ لوگ دوسروں کو قصور وار بتانے پر تلے ہوتے ہیں اور سامنے والے کو اسی بات کا قائل بناتے ہیں۔

ایسا شخص کسی سلیم الفطرت شخص کی توجیہ کو بھی نہیں مانتا۔ یہ لوگ دوسروں کو جذباتی چوٹ پہنچا کر خود زخمی شخص کو خاطی بتاتے ہیں یا پھر دنیا بھر کو کسی ابھارے گئے مسئلے کا ذمے دار بتاتے ہیں۔ یہ لوگ عادی طور پر جھوٹے ہیں اور ان لوگوں معذرت خواہی تو اولاً ہوتی ہی نہیں اور جب ہوتی بھی ہے تو مصنوعی اور غیر فطری ہوتی ہے۔ اکثر لوگ غیر سماجی ہیں اور شاذ و نادر ہی کوئی دوست یا یار و مدد گار رکھتے ہیں کیوں کہ وہ دنیا سے آسانی سے نہیں جڑتے۔ تاہم ایک سوشیو پاتھ پھر بھی یہی کہتا ہے کہ ”لوگ مجھ سے بلا وجہ نفرت کرتے ہیں / دنیا میرے خلاف ہے“ ۔ سوشیو پاتھ شخصیات سے صرف عجیب و غریب فطرت کے لوگ یا پھر عزت نفس نہیں رکھنے والے لوگ یا پھر دونوں صفتوں کے حامل لوگ جڑتے ہیں۔

مرد و زن کے تعلقات میں سوشیو پاتھ آدمیوں کا رویہ بے حد تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں جب ایک لڑکی اپنے سوشیو پاتھ بوائے فرینڈ سے دھوکے بازی کی وجہ سے تعلقات توڑتی ہے، متعلقہ لڑکا دنیا کو اور اس لڑکی کو یہی باور کرانے کی کوشش کرے گا کہ لڑکی نے اس کا ساتھ ترک کیا کیوں کہ وہ اس کوسمجھ نہیں سکی۔ اس کو خوش نہیں رکھ سکی۔ اس الزام کے باوجود وہ بار بار اسی لڑکی کو اپنے سے دور ہوتا برداشت نہیں کرتا اور بعض اوقات لڑکی کو نا قابل تلافی ذہنی، جذباتی اور جسمانی نقصان پہنچا کر بھی اسی گمان میں مبتلا رہتا ہے کہ اس کا کوئی قصور نہیں اور خود کو بے قصور ثابت کرنے کی ہر ممکن کوشش میں لگا رہتا ہے۔ رشتوں کو ہار جانے کا اسے نہ تو کوئی رنج ہوتا ہے نہ پچھتاوا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).