پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستانی بیٹنگ مشکل میں، یک بعد دیگرے چار بلے باز پویلین لوٹ گئے


پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج آکلینڈ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان کی بیٹنگ کا تباہ کن آغاز ہوا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل پاکستان نے پانچ اوورز کے بعد چار وکٹوں کے نقصان پر 25 رنز بنا لیے ہیں۔ اس وقت کریز پر خوشدل شاہ اور شاداب خان موجود ہیں۔

پاکستان کے لیے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں عبداللہ شفیق کو جیکب ڈفی نے صفر پر آؤٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

’تمام کھلاڑی ویڈیو کال پر ایک دوسرے سے بات کر لیا کرتے تھے‘

آٹھواں مثبت ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے دورےمیں اب تک کیا ہوا؟

لیکن یہ بابر اعظم کا انگوٹھا ہے

ایڈن پارک کے میدان پر کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی کپتانی شاداب خان جبکہ نیوزی لینڈ کی کپتانی مچل سینٹنر کر رہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی پچ لگ رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ایک نیوزی لینڈ کو اچھا ہدف دے سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے ایک فخر کی بات ہے کہ وہ پاکستان کی کپتانی کر رہے ہیں ہمیں یقیناً بابر اعظم کی کمی محسوس ہو گی لیکن یہ دوسرے کھلاڑیوں کے لیے ذمہ داری لینے کا اچھا موقع ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں شاداب خان (کپتان)، حیدر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی، ہارث رؤف اور فہیم اشرف شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32297 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp