عمر سعید شیخ کو تحویل میں لے کر مقدمہ چلانے کیلئے تیار ہیں: امریکا


ڈینیئل پرل کیس میں احمد عمر سعید شیخ کی رہائی پر امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل جیفری روزن نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جیفری روزن نے کہا کہ پاکستانی عدالت سے رہائی پانے والے احمد عمر سعید شیخ پر امریکی عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیفری روزن نے مزید کہا کہ احمد عمر سعید شیخ کی رہائی کا حکم دہشت گردی کے شکار افراد کی توہین ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمر شیخ کی سزا بحالی کی کوشش کامیاب نہ ہوئی تو امریکا انہیں تحویل میں لے کر مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے۔

امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل جیفری روزن نے کہا کہ صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل میں کردار پر احمد عمر سعید شیخ کو انصاف سے بچنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).