وراٹ اور انوشکا کی بیٹی کی پرائیویسی کے لیے پاپا رازی فوٹوگرافرز سے تصاویر نہ لینے کی اپیل
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے گھر 11 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
بیٹی کی پیدائش پر بچی کے چچا وکاس کوہلی نے انسٹا گرام پر مبارک باد کے ساتھ ایک بچی کے پیروں کی تصویر بھی پوسٹ کی۔
https://www.instagram.com/p/CJ5wWUJDfcs/?utm_source=ig_embed
پوسٹ ہونی تھی کہ لوگوں نے اسے انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی بیٹی کی پہلی آن لائن تصویر کہہ کر ری پوسٹ کرنا شروع کر دیا.
اس کے بعد وکاس کوہلی نے سوشل میڈیا پر وضاحت کی یہ تصویر ان کی بھتیجی کی نہیں ہے۔
https://www.instagram.com/p/CJ8DtueDj4i/?utm_source=ig_embed
وراٹ کوہلی نے بدھ کو پاپا رازی فوٹو گرافرز کو ایک نوٹ ارسال کیا جس میں درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے اور تب تک ان کی بیٹی کی کوئی تصویر شائع نہ کی جائے جب تک وہ خود نہ چاہیں۔
وراٹ کوہلی نے پیر کو پرستاروں سے یہ خبر شئیر کی اور ان کی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا۔
— Virat Kohli (@imVkohli) January 11, 2021
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے چاہنے والے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں اس مشہور جوڑے نے مداحوں کو مطلع کیا تھا کہ جنوری 2021 میں وہ دو سے تین ہو جائیں گے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں انوشکا شرما نے بتایا تھا کہ انہوں نے بچے کے کمرے کی تھیم منتخب کر لی ہے۔ وہ لڑکی کے لیے گلابی اور لڑکے کے لیے نیلے رنگ کی تخصیص پر یقین نہیں رکھتیں۔ اس لیے انہوں نے اس تھیم میں ہر رنگ کا استعمال کیا ہے۔
یاد رہے کہ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی۔


