ملائیشیا میں ضبط کئے گئے پی آئی اے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ


ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے کے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے۔ طیارے کی مالک پری گرائن کمپنی کا دفتر دبئی میں قائم ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اس حوالے سے بھی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ پی آئی اے حکام کو حیرانی ہے کہ جب معاملہ قانون کے مطابق چل رہا تھا تو کمپنی نے یہ اقدامات کیوں اٹھائے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پر ملائیشیا کی عدالت کے حکم پر مقامی حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔ طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پر یہ اقدام سامنے آیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).