میں نے 18 ماہ امریکیوں کو باتوں میں لگائے رکھا: عابدہ حسین


امریکا میں سابق پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن نواز شریف کو سپورٹ کرتے تھے اور انہیں مالی مدد بھی دیتے تھے۔

نیوکلیئر پروگرام صدر کی زیر نگرانی تھا، وزیراعظم نواز شریف لاعلم ہوتے تھے۔ میرا رابطہ صدر غلام اسحق خان کے ساتھ رہتا تھا کیونکہ وہ نواز شریف پر اعتماد نہیں کرتے تھے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اسامہ بن لادن نے نواز شریف کو سپورٹ کیا تھا اور وہ انہیں مالی مدد بھی فراہم کرتا تھا۔

سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ 1990ء میں مجھے امریکا میں سفیر وزیراعظم نے نہیں بلکہ صدر غلام اسحق خان نے بنایا تھا۔

صدر غلام اسحق خان نے کہا تھاکہ ہمیں نیوکلیئر پروگرام کی تکمیل کیلئے 18 ماہ لگیں گے۔ مجھ سے کہا گیا کہ آپ نے 18 ماہ امریکیوں کو مصروف گفتگو رکھنا ہے اور میں نے ایسا ہی کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).