صدیوں پہلے یورپ میں استعمال ہونے والے ہندسے جو ایک راز بن گئے


Medieval illustration of one monk teaching the globe and another writing a manuscript
رومن ترقیم کے برعکس یہ طریقہ متروق ہو گیا
لندن کے نیلام گھر کرسٹی نے سنہ 1991 میں ایک ایسی نادر شے نیلامی کے لیے پیش کی جس میں اس کی دلکشی نہیں بلکہ اس پر کندہ پراسرار نشانات کی وجہ سے بہت دلچسپی ظاہر کی گئی۔

یہ آلہ زمانہ قدیم سے تعلق رکھتا تھا جو یورپ والوں کے آبا ؤ اجداد فلکیاتی حساب کتاب کے لیے استعمال کرتے تھے۔

مذکورہ آلہ غالباً ہسپانیہ میں 14ویں صدی عیسوی میں بنایا گیا تھا اور وہ مختلف ہاتھوں سے گزرتا ہوا موجودہ دور تک پہنچا ہے۔

اس آلہ میں دلچسپی رکھنے والوں میں برطانوی تاریخ دان ڈیوڈ اے کنگ بھی شامل تھے جنہوں نے اس آلے پر کندہ نقش و نگار سے ملتے جلتے نشانات شمالی فرانس کے علاقے نارمنڈی سے اسی دور کے کچھ مسوادات پر بھی دیکھے تھے۔

یہ نشانات اصل میں ہندسوں کا نظام تھا جس سے قرون وسطیٰ کے دور اور ریاضی کی تاریخ کے ماہرین بھی آگاہ نہیں تھے۔

اس وقت عربی زبان کے ریاضی کے ہندسے رومی ہندسوں کی جگہ لے رہے تھے لیکن اس سے کئی صدیوں قبل یہ ہندسے وسیع پیمانے پر استعمال میں تھے۔

Detail from the Chronica Majora at Corpus Christi College Library in Cambridge

©Corpus Christi College, Cambridge
میتیو دی پیرس نے اپنی ایک کتاب میں ان ہندسوں کو لکھنے کا طریقہ بیان کیا ہے

ریاضی کے ہندسے تحریر کرنے کا یہ طریقہ 13 ہویں صدی میں مسیحیوں کے ایک فرقے کے راہبوں نے دریافت کیا تھا جو یورپ کی خانقاہوں میں دو صدیوں تک رائج رہا۔

مسیحیوں کے فرقے سسٹیشین کے پیرکاروں نے بحث میں پڑے بغیر کہ کونسے ہندسے بہتر ہیں اپنے طریقہ ترقیم کو تیسرے متبادل کے طور پر اپنائے رکھا جو برطانیہ سے اٹلی اور سپین سے سویڈن تک کے راہبوں کے لیے فائدہ مند تھا۔

یہ طریقہ ترقیم کافی مقبول بھی تھا کیونکہ رومن ہندسے کے برعکس اس طریقے میں کسی ایک ہندسے کو ایک علامت سے ظاہر کیا جانا ممکن تھا۔

Examples of four-digit numbers using Cistercian numerals

رومن طریقے کے برعکس سسٹیشین ہندسے ضرب اور تقسیم کے لیے آسانی سے استعمال نہیں ہوتے تھے۔

جس وقت تک یہ مسودات کتابی شکل میں دستیاب ہوئے ایک سے لے کر نو تک کی گنتی پوری دنیا میں رائج ہو چکی تھی۔

اور رومن ہندسے D,C,L,X,V,I اور M تاریخ کے لیے محفوظ ہو گئے۔

سسٹیشین کے ہندسے متروک ہو گئےاور ایک صدی بعد وہ ایک پراسرار راز بن گئے۔

برطانوی تاریخ دان کنگ کے مطابق 18ویں صدی میں اس کا استعمال صرف شراب کے پیپے پر نمبر لگانے تک محدود رہ گیا یا فلانڈرز میں گہرائی ماپنے والے آلہ میں کیا جاتا تھا۔

Cistercian numbers are used in this illustration of winemaking which appeared in a Flemish manuscript from the 14th Century

Bodleian Library. Oxford University

سسٹیشین ہندسے تاریخ میں چند ہی مواقعوں پر سامنے آئے ہیں۔ فری میسن تحریک نے پیرس میں سنہ 1780 میں یہ طریقہ اختیار کیا تھا جب کہ 20ویں صدی میں جرمن لوک روایت کی قوم پرستانہ تحریروں میں یہ ہندسے نظر آئے۔

دلکش ہندسے

Cistercian numbers from 1 to 9,000

کنگ کے مطابق سسٹیشین راہبوں کا یہ نظام اس سادہ سے اصول پر بنایا گیا کہ ایک سے لے کر 99 تک کے ہندسے کے لیے ایک علامت ہونی چاہیے۔ تیرہویں صدی میں جان آف بیسنگ سٹوک نامی راہب اس طریقے کو ایتھنز سے انگلینڈ لے کر پہنچے۔

اس عرصے میں علامت کے ذریعے ہندوسوں کے اظہار کا طریقہ وسعت پا گیا اور ایک سے لے کر 9999 تک کے ہندسوں کی الگ الگ علامات بنالی گئی تھیں۔

پوپ بینیڈکٹ کے دور کے راہب اور تاریخ دان ماتیو دی پیرس نے اپنی مشہور کتاب ’کرونیکا میجورا‘ میں اس کو لکھنے کا طریقہ بیان کیا ہے۔

ذیل میں دی گئی تصویر میں ہر کونا یا قوس اکائی، دہائی، سینکڑا، ہزار اور دس ہزار کو ظاہر کرتا ہے۔

Instructions for reading and writing Cistercian numbers

سسٹیشین خانقاہوں میں یہ نظام معمولی تبدیلیوں کے ساتھ رائج رہا۔ یہ تبدلیاں مختلف علاقوں میں بولی جانے والے زبانوں کی وجہ سے آئیں۔

ایک وقت میں ابتدائی لائن افقی ہوا کرتی تھی لیکن 14ویں صدی میں فرانسیسی راہبوں نے دوبارہ پرانا طریقہ اختیار کر لیا۔

ماتیو دی پیرس نے اس بات پر زور دیا کہ اس طریقہ کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جو عربی اور رومن ہندسوں میں نہیں کہ کوئی بھی ہندسہ اس طریقے میں ایک انفرادی علامت میں لکھا جا سکتا ہے۔

بلاشبہ اس میں صرف یہ مسئلہ ہے کہ آپ کو لکھنا اور پڑھنا آتا ہو۔ لیکن اگر اس کے بنیادی اصول سے آپ آشنا ہوں تو جتنا مشکل انھیں پڑھنا لگتا ہے یہ طریقہ اتنا مشکل نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp