علامہ اقبال کا مجسمہ: پی ایچ اے کے دو افسر معطل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پی ایچ اے کے دو افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں معطلی کی وجہ نااہلیت اور فرائض سے غفلت برتنا بتائی تھی ہے۔

معطل ہونے والے گریڈ 18 کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ نواز وٹو کی پوسٹنگ گلشن اقبال میں تھی۔ نوٹفکیشن میں تفصیل نہیں بتائی گئی کہ کیا غفلت برتی گئی ہے لیکن بظاہر وجہ گلشن اقبال میں موجود علامہ اقبال کا مجسمہ ہے جسے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

دوسرے افسر گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام سبطین ہیں جن کی پوسٹنگ کی جگہ زون دو بتائی گئی ہے۔

ان افسران کو فوراً ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گلشن اقبال پارک میں شاعر مشرق کا مجسمہ رکھنےکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی تھی اور پارک میں حکیم الامت کا مجسمہ رکھنے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جامع انکوائری کرکےذمہ داروں کا تعین کیا جائے، کوتاہی برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •