پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کو دن کے آغاز میں ہی کامیابی، جنوبی افریقہ کی سست بیٹنگ جاری


ڈی کاک
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹیں گنوا چکا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل جنوبی افریقہ نے 38 اوورز کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنا لیے ہیں۔ اس وقت کریز پر ٹیمبا بووما اور ویان ملڈر موجود ہیں۔

پاکستان کو تیسرے دن کے آغاز میں ہی ڈی کاک کی وکٹ کی شکل میں ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی تھی جس کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم نے محتاط انداز اپنا لیا۔

ڈی کاک نے صرف 20 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

فہیم اشرف: ’نصیب میں لکھا ہوگا تو سنچری بھی بن جائے گی‘

نعمان علی کے صبر کا پھل اور پاکستان کی ایسی فتح جس کا ذائقہ ہی کچھ اور ہے!

بابر اعظم: ’صرف یہیں نہیں، ملک سے باہر بھی جیتنا چاہتے ہیں‘

آج دن کے آغاز میں پاکستان کے نعمان علی اور شاہین آفریدی نے بولنگ کا آغاز کیا، جس کے بعد ایک اینڈ سے حسن علی اور فہیم اشرف کو بھی بولنگ کا موقع دیا گیا۔ دن کے آغاز سے اب تک 10 اوورز کے دوران صرف 14 رنز بنائے گئے ہیں اور جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ بھی گنوائی ہے۔

پاکستان کی ٹیم:

عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، تعمان علی، یاسر شاہ، اور شاہین آفریدی

جنوبی افریقہ کی ٹیم:

ڈین ایلگر، ایڈن مکرم، راس وین ڈاڈیوسن، فاف ڈو پلسی، ٹیمبا باوما، کوئنٹن ڈی کاک، جارج لد، کیشو ماہراج، کاگیسو ربادا، انریچ نورتہے، اور ویان ملڈر


بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp