ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے وائٹ ہاؤس میں خصوصی سجاوٹ
ویب ڈیسک — اس سال ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاریاں امریکہ کے وائٹ ہاوس میں بھی کی جارہی ہیں۔ خاتونِ اول جل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے شمالی لان میں ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے خصوصی سجاوٹ کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد امریکی عوام کو ایک خوش گوار امید دلانا ہے۔
دنیا کے کئی ملکوں میں ویلنٹائن ڈے ہر سال 14 فروری کو محبت کے اظہار کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس دن چاکلیٹس اور دیگر تحائف کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے۔
امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاوس کے لان میں بڑے بڑے گلابی، سفید اور سرخ رنگوں کے گتے کے بنے سجاوٹی دل سجائے ہیں۔ ہر دل پر ایک لفظ میں ایک امید ظاہر کی گئی ہے۔
Healing
Courage
Love
Compassion
Gratitude
Peace
Amor
Strength
Kindness
Family
UnityLove, Jill pic.twitter.com/y5Y6BDGHUT
— Jill Biden (@FLOTUS) February 12, 2021
صدر جو بائیڈن نے خاتون اول کے ہمراہ امید اور مہربانی کے اظہار کے لیے سجائے گئے اس خصوصی اہتمام کا جائزہ لیا۔
ان سجاوٹی دلوں پر اتحاد، ہمدردی، شفقت، محبت اور باہمت جیسے الفاظ لکھے گئے ہیں۔ جب کہ اس اہتمام میں امریکی خاتونِ اول کی طرف سے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے شوہر اور اہلِ خانہ سے محبت کا اظہار بھی ہے۔
I know the last year has been difficult and painful for all of us. I hope Jill’s Valentine’s Day message helped brighten your day. pic.twitter.com/jdEFMSDefm
— President Biden (@POTUS) February 13, 2021
جل بائیڈن نے ان سجاوٹی کارڈز میں سے ایک پر دستخط بھی کیے۔
اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے، خاتون اول کا پسندیدہ ترین دن ہے۔
جل بائیڈن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لوگ کرونا وبا کے باعث کافی رنجیدہ محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے بقول اس اقدام کا مقصد انہیں مثبت امید اور خوشی واپس لانا ہے۔
I love you, Jilly, and I couldn’t be more grateful to have you with me on the journey ahead. pic.twitter.com/V4GUXAKSKg
— Joe Biden (@JoeBiden) January 20, 2021
ان کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتونِ اول حس مزاح، غیر متوقع کام کرنے اور رسم و رواج منانے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے ان کے پسندیدہ ترین دنوں میں شامل ہے۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).