رونالڈو اور حببیب نورمحمدوف: رونالڈو کا سب سے بڑا خوف کیا ہے؟


سابق روسی یو ایف سی ریسلر حبیب نورمحمدوف نے بتایا ہے کہ ان کے بہترین دوست مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سب سے زیادہ کس بات کی فکر رہتی ہے۔

حبیب نورمحمدوف نے حال ہی میں پرتگالی سپرسٹار کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تفصیلات ایک یوٹیوبر کو بتائی ہیں۔

حبیب نورمحمدوف کا کہنا ہے کہ وہ کرسٹیانو رونالڈو سے تقریباً ہر روز ہی بات کرتے ہیں اور یہ کہ انھیں اپنے بیٹے رونالڈو جونیئر کی فکر رہتی ہے۔

حبیب نورمحمدوف جو اپنے سارے کیریئر میں ناقابل شکست رہے ہیں، باپ کی وفات کے بعد یو ایف سی سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

رونالڈو کا سب سے بڑا خوف کیا ہے؟

رونالڈو اپنی گرل فرینڈ اور بیٹے رونالڈو جونیئر کے ہمراہ

رونالڈو اپنی گرل فرینڈ اور بیٹے رونالڈو جونیئر کے ہمراہ

حبیب نے ایک یو ٹیوب انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رونالڈو کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا فٹبال کے میدانوں میں ان کا جانیشن بنے۔ البتہ حبیب نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو سمجھتے ہیں کہ شاید رونالڈو جونیئر میں اپنے باپ کی طرح کا جنون نہ ہو۔

حبیب نورمحمدوف نے یوٹیوبر کراساو کو بتایا ’ہماری کئی بار بات ہوتی ہے، تقریباً ہر روز۔ لیکن جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہماری اس پر بات ہوئی کہ ہم جذبہ کہاں سے حاصل کرتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے

رونالڈو: گرل فرینڈ سے سیکس، بہترین گول سے بہتر

صرف رونالڈو کافی نہیں

رونالڈو کے جڑواں بچوں کی پیدائش

حبیب کے مطابق رونالڈو کو یہ خوف ہے کہ شاید ان کے بیٹے میں کامیابی حاصل کرنے کی وہ بھوک نہ ہو جو ان میں تھی۔

حبیب نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے مجھے بتایا ’میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا میرا جانشین بنے۔ جب کرسٹیانو ایک بچہ تھا تو بوٹوں کا ایک جوڑا حاصل کرنا اس کا خواب تھا۔ لیکن ان کے بیٹے کے پاس سب کچھ ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ شاید ان کے بیٹے میں آگے بڑھنے کا وہ جذبہ نہ ہو۔ لوگ اپنے جذبے کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں، وہ بڑی بڑی چیزیں حاصل کرنے کی خواہش کرتے ہیں۔ جب آپ کے پاس سب کچھ ہے تو پھر آگے بڑھنے کے جذبے کو حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔‘

حبیب نورمحمدوف نے کہا کہ ’میں اس کی باتوں سے لطف اندوز ہوا۔ مجھے لگا یہ ایک ایسا شخص ہے جو ایک، دو یا تین ٹائٹل جیت کر مطمئن نہیں ہوگا۔‘

کچھ لوگ شاید سوچتے ہوں کہ رونالڈو اپنے شاندار کیریئر کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں لیکن حبیب نورمحمدوف سمجھتے ہیں کہ رونالڈو ابھی کچھ اور برسوں تک اسی طرح فٹبال کے میدانوں میں جگمگاتے رہیں گے۔

حبیب نورمحمدوف نے کہا کہ ’اس نے حال ہی میں 30واں ٹائٹل جیتا ہے، اور وہ فٹبال کی تاریخ کا سب سے بہترین گول سکورر ہے۔

’میں سمجھتا ہوں کہ وہ ابھی مزید دو تین سیزن اسی طرح کھیلے گا۔‘

حبیب نورمحمدوف خود ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے فٹبال کے جنون کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

‘مبارکباد بھائی، آپ کے والد کو آپ پر فخر ہے

گذشتہ برس حببیب نورمحمدوف کی ریٹائرمنٹ پر دنیائے فٹ بال کے جانے مانے نام کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام سٹوری پر حبیب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا: ‘مبارکباد بھائی، آپ کے والد کو آپ پر فخر ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32505 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp