لیڈرشپ اور جون سی میکسویل


اکیسویں صدی میں لیڈر شپ کی بات کی جائے تو ایک نام بہت نمایاں نظر آتا ہے جس نے عالمی سطح پر لیڈرشپ کے موضوع پر بے حد کام کیا۔ ایک بات طے ہے کہ لیڈرشپ کی اہمیت، افادیت اور ضرورت آج کے دور میں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ امریکن لیڈرشپ ایکسپرٹ جون سی میکسویل کو اس صدی کا نمبرون لیڈر ٹیچر اور ٹرینر قرار دیا جاتا ہے۔

جون سی میکسویل اپنے کام اور مہارت کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ جون سی میکسویل کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے اپنی ساری زندگی لیڈر شپ کے موضوع پر ہی کام کیا۔ جون سی میکسویل کہتے ہیں کہ لیڈرشپ میری زندگی کی محبت ہے، یہ میرا عشق ہے۔ میں جانتا ہوں کہ جب لوگ بہتر طور پر لیڈ کرنا سیکھتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔

یہ زندگیاں بدلنے والا عمل ہوتا ہے۔ میں نے سیکھا ہے کہ قوموں، ملکوں اور اداروں کی ترقی، عروج و زوال کا انحصار لیڈر شپ کے کردار پر منحصر ہوتا ہے۔ جون سی میکسویل The Law of the Lidکو بیان کرتے ہیں کہ آپ کی لیڈرشپ کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ خود کیسے لیڈ کرتے ہیں۔ اس لئے جون سی میکسویل کہتے ہیں کہ اپنی لیڈرشپ کی صلاحیتوں اور capacity کو بڑھائیں تاکہ آپ کامیابی کو حاصل کر سکیں۔

جون سی میکسویل کہتے ہیں کہ لوگ مجھ سے سب سے زیادہ سوال کرتے ہیں کہ ”کیا لیڈر پیدا ہوتے ہیں؟ میں مزاحیہ انداز میں جواب دیتا ہوں کہ میں نے آج تک ایسا کوئی لیڈر نہیں دیکھا جو پیدا نہیں ہوا۔ وہ اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کچھ انسانوں میں پیدائش کے وقت قدرتی طور پر لیڈرشپ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں اور کچھ میں کم، لیکن میرا تجربہ یہ کہتا ہے کہ اچھی خبریہ ہے کہ لیڈر شپ کی اسکلز سیکھی جا سکتی ہیں۔

میں نے انسانی تاریخ میں لیڈرشپ کے موضوع پر سب سے زیادہ لکھا ہے۔ میں اور میری ٹیم دنیا بھر میں 6 ملین لیڈرز کو ٹرین کر چکے ہیں۔ جون سی میکسویل بتاتے ہیں کہ اکثر جب میں بڑی بڑی کمپنیوں اور اداروں میں ٹریننگ کے لئے جاتا ہوں تو لوگ مجھ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں جلدی سے لیڈر تیار کر دیں۔

میں انہیں جواب دیتا ہوں، Leader Develop Daily not in a day لیڈر ہر روز تیار ہوتا ہے نہ کہ ایک دو روز میں۔ پھر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ٹریننگ، ورکشاپ اور کورس کے بعد لیڈر بن گئے ہیں۔ لیکن میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ آپ ابھی لیڈر نہیں بنے بلکہ آج سے آپ کا لیڈرشپ کا سفر شروع ہوا ہے لیکن لوگ پھر چاہتے ہیں کہ لیڈر فاسٹ ٹریک پر تیار ہوں لیکن اس کے لئے وقت درکار ہوتا ہے وہ مائیکرو ویو لیڈر چاہتے ہیں۔ لیڈر شپ کی گروتھ کے لئے لیڈرشپ کلچر نہایت ضروری ہے۔ آرگنائزیشن کا کلچر وژن سے زیادہ اہم ہوتا ہے، کلچر رویہ ہے، جو ہم کرتے ہیں۔

جون سی میکسویل The Law of Processکو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ لیڈرشپ کوئی ایک پوزیشن نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس پوزیشن ہے تو اس کا مطلب نہیں کہ آپ اچھے لیڈر ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کے پاس چوائس نہیں ہوتی ہے۔ اس قسم کے لوگ کہتے ہیں کہ جون سی میکسویل میں پچھلے ہفتے ہی لیڈر بن گیا ہوں، وہ لیڈر نہیں بلکہ ان کو لیڈرشپ کی پوزیشن ملی ہے۔ جون سی میکسویل بیان کرتے ہیں کہ حقیقی لیڈر وہ ہے جسے فالو کرنا لوگوں کی مجبوری نہ ہو، لیکن وہ آپ کو فالو کریں تو آپ لیڈر ہیں کیونکہ لیڈرشپ دوسروں کو متاثر کرنے کی خوبی ہے۔

جون سی میکسویل لیڈر کا ڈی این اے بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ
لیڈر وہ دیکھتا ہے جو دوسرے نہیں دیکھ سکتے! (مواقع، صلاحیتیں، نیکی، اچھائی، دل اور روح )
لیڈر وہ محسوس کرتا ہے جو دوسرے نہیں کر سکتے۔ (درد، احساس، تکلیف، محبت، نفرت )
لیڈر وہ کہتا ہے جو دوسرے نہیں کہہ سکتے (دلیری، ہمت، وژن، سوچ اور آئیڈیاز)
لیڈر وہ کرتا ہے جو دوسرے نہیں کر سکتے۔ (ایکشن، بھروسا، تسلی، اعتقاد )
لیڈر وہ مثال /ماڈل سیٹ کرتا ہے جو دوسرے نہیں کر سکتے۔ (خدمت، قربانی )

جون سی میکسویل کے مطابق لیڈرشپ سروس یعنی دوسروں کی خدمت کا نام ہے۔ اس کے لئے وہ اپنے والد کی مثال دیتے ہیں۔ جون سی میکسویل کہتے ہیں کہ میرا باپ مرنے سے پہلے واقعی ہی جی رہا ہے۔ وہ 97 سال کے ہیں، وہ ایک چرچ کے سینئر پاسٹر تھے، اب وہ اتنے بوڑھے ہو چکے ہیں کہ اب وہ چل نہیں سکتے۔

John_C._Maxwell

انہوں نے مجھے بتایا کہ اب انہوں نے نئی فون منسٹری شروع کی ہے جو بہت عمدہ ہے، لوگ انہیں فون کرتے ہیں اور اپنے مسائل بتاتے ہیں اور یہ انہیں حل بتاتے ہیں۔ جون ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آج کے دن کو بامقصد بنائیں۔ معروف یو ٹیوبرEvan Carmichael مشہور اور کامیاب لوگوں کی زندگی، اصولوں، خدمات اور تعلیمات پر مبنی 10 اصول بناتے ہیں۔ انہوں نے جون سی میکسویل کی زندگی پر دو مرتبہ اپنی ویڈیوز بنائیں۔ ایک ویڈیو کے مطابق دس اصول یہ ہیں۔

آج کے دن کی قدر کریں۔
دوسروں کے خوابوں کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنا ترک کریں۔
اپنے نقطۂ نظر کو بدلیں
دوسروں کی زندگی میں فرق ڈالیں۔
عمل کرنا شروع کریں۔
اپنا مائنڈ سیٹ درست کریں۔
لوگوں کی قدر کریں۔
اپنی بلاہٹ/طلب کو پہچانیں۔
دوسروں کی خدمت کریں۔
اپنے کام سے محبت کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments