پاکستان بمقابلہ زمبابوے: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


 

کرکٹ

پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہرارے سپورٹس کلب زمبابوے میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

زمبابوے کی جانب سے رینڈن ٹیلر اور تناشے کمن ہکاموے نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک زمبابوے کی ٹیم نے دو اورز کے اختتام پر بنا کسی نقصان کے نو رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں کی ٹیم الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آصف علی کو حیدر علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد نواز کی جگہ ارشد اقبال ڈیبیو کرتے ہوئے آج اپنا پہلابین الاقوامی ٹی ٹوئٹنی میچ کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیا شان ولیمز کی ٹیم پریشر کو پچھاڑ دے گی؟

’مدِمقابل کوئی بھی ہو، پاکستانیوں نے آسانی سے نہیں جیتنا‘

سکائی سپورٹس پر میزبانی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون جن کو منزل آسانی سے نہیں ملی

پاکستان، زمبابوے، کرکٹ

ادھر زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر جو پچھلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے انھیں اب دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ کریگ اروین جو کہ انجری کے باعث یہ میچ نہیں کھیل رہے ان کی جگہ تریسائی مساکنڈا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ پاکستان کے لیے اس میں بہترین کارکردگی ادا کرنے والے محمد رضوان تھے جنھوں نے ناقابلِ تسخیر 82 رنز بنائے تھے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 15 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں اور ان تمام میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے۔

زمبابوے کے سکواڈ میں شان ولیمزن(کپتان)، ریان برل، ریگس چکابوا، تناکا چیوانگا، کریگ ارون، لیوک جونگوے، تناشے کمن ہکاموے، ویزلے میڈھویرے، تدی وانشے مرومانی، ویلنگٹن مساکاڈزا، تپیوا مفودزا، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگاروا، برینڈن ٹیلر اور ڈونلڈ تریپانو شامل ہیں۔

جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، فہیم اشرف، محمد نواز، حسن علی، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp