عامر لیاقت حسین نے عید ملنے کا مضحکہ خیز طریقہ متعارف کروا دیا، ناظرین سخت برہم


سابق وزیر برائے مذہبی امور اور تحریک انصاف کے موجودہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین ان دنوں میڈیا میں اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت واپس حاصل کرنے کیلئے ہر حربہ آزما رہے ہیں، ایک ماہ میں ان کی عجیب و غریب حرکات پر مبنی کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن پر وہ تنقید کی زد میں ہیں۔

اب انہوں نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کرایا س پر ناظرین ایک بار پھر برہم ہو گئے ۔ نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت نے سماجی دوری اپناتے ہوئے عید ملن کا ایسا طریقہ بتایا کہ رمضان کی ٹرانسمیشن ختم ہونے سے قبل یہ عالم دین کی بجائے ایک تمسخر آمیز منظر پیش کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔

عامر لیاقت نے دانش نواز کو ایک رضا کار کے طور پر استعمال کیا ، کہا کہ سماجی دوری اپناتے ہوئے عید ملنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی بجائے اپنا پیٹ دوسرے کے پیٹ سے تین بار ٹکرایا جائے اس طرح کووڈ کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے عید ملی جا سکتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments