بورس جانسن: برطانوی وزیرِ اعظم نے خفیہ طور پر شادی کر لی


بورس جانسن

برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے اطلاعات کے مطابق اپنی منگیتر کیری سائمنڈز سے ویسٹمنسٹر کیتھیڈرل میں خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔

متعدد اخباروں کی رپورٹ کے مطابق یہ شادی سنیچر کو قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں ہوئی۔

ڈاؤننگ سٹریٹ نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ورک اینڈ پینشنز کی سیکریٹری تھیریسے کوفی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بورس جانسن اور کیری سائمنڈز کو مبارکباد دی۔

شمالی آئرلینڈ کی وزیرِ اول آرلین فوسٹر نے بھی ٹوئٹر پر اُنھیں مبارک دی۔

دی میل آن سنڈے کے مطابق اس تقریب میں مختصر نوٹس پر 30 لوگوں کو بلایا گیا تھا جو برطانیہ میں کووڈ پابندیوں کے تحت مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہو سکتی ہے۔

اخبار کے مطابق فادر ڈینیئل ہمفریز نے یہ شادی کروائی اور اس میں تھوڑی سی تعداد میں چرچ حکام بھی شریک تھے۔

دی سن کے مطابق ڈاوننگ سٹریٹ کے سینیئر اہلکاروں کو بھی اس شادی کا علم نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اور ان کے مسلمان آباؤ اجداد

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے فلیٹ کی تزئین و آرائش پر تنازع کیوں؟

عوام سے برطانوی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ویسٹمنسٹر کیتھیڈرل سے چلے جانے کے لیے کہا گیا۔

اس کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد سفید لباس زیب تن کیے ہوئے 33 سالہ کیری سائمنڈز ایک لیموزین میں وہاں پہنچیں۔

سنیچر کی رات موسیقاروں کو 10 ڈاؤننگ سٹریٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

بورس جانسن

میڈیا نے سب سے پہلے 2019 میں کیری سائمنڈز اور 56 سالہ بورس جانسن کے رومانوی تعلق کی خبر دی تھی۔

اُنھوں نے فروری 2020 میں اعلان کیا تھا کہ اُن کی منگنی ہو چکی ہے اور وہ حاملہ ہیں۔

اُن کے بیٹے ولفریڈ کی پیدائش گذشتہ سال اپریل میں ہوئی۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32501 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp